پٹنہ (ت ن س)راشٹریہ جنتادَل کے صدر لالوپرساد کا 76واں یوم پیدائش پارٹی لیڈران اور کارکنان نے پورے جوش خروش کیساتھ منایا۔ لالوپرسادنے اپنی رہائش گاہ پررات 12بجے کے بعد فیملی کے افراد کیساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر اہلیہ رابڑی دیوی، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادوشامل تھے۔ لالوپرسادکو کڈنی کا عطیہ کرنے والی ان کی صاحبزادی روہنی اچاریہ سالگرہ میں شامل ہونے کیلئے سنگاپورسے آئی ہیں۔ لالوپرساد کی سالگرہ کا جشن آج پورے دن چلتارہا۔ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے بھی کیک کاٹااور لالوپرساد کی سالگرہ کا جشن منایا۔ لالوپرساد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباددینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر تانتالگارہا۔اسمبلی اسپیکر اودھ بہار چودھری، جگدانند سنگھ، عبدالباری صدیقی ، جئے پرکاش نارائن یادو، شیام رجک، بھولایادو، ریاستی وزراء آلوک کمارمہتا،کمارسروجیت، سابق ایم ایل اے ڈاکٹرنواز عالم عرف انورعالم، ریاستی ترجمان اعزازاحمد، سینئرلیڈر خورشیدعالم صدیقی سمیت بڑی تعداد میں لیڈران اور کارکنان نے لالوپرساد سے ملاقات کرانہیں مبارکباددی۔ آرجے ڈی لیڈرو اور کارکنوں کی طرف سے اس موقع پر 76 کیلو کا لڈو اور 76ٹوکری میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔