نئی دہلی: پورے شمالی ہند میں تیزی سے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ وہیں رات کا درجہ حرارت کم رہتا ہے۔ راجدھانی دہلی، اتر پردیش، پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک کے بڑے حصے میں گرمی بڑھ رہی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے 12 ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہار اور جھارکھنڈ میں ہلکی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وہیں جنوب میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کے آثار ہیں۔ بہار کے کچھ ضلعوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج یعنی 22 مارچ کو بہار کے کھگڑیا، بھاگلپور، مونگیر، بانکا اور جموئی ضلعوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ ان ضلعوں میں بجلی بھی چمکتی رہے گی اور تیز ہوائیں 30 سے 40 کلو میٹر تک چل سکتی ہیں۔ موسلا دھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس لیے ضلعوں کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پٹنہ سمیت باقی ضلعوں میں بھی تیز ہوا اور بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاط برتیں۔ تیز ہوا اور بارش میں کسان گھر سے باہر نہ نکلیں۔ بجلی کے کھمبو اور تاروں سے دوری بنائیں۔ اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو بادلوں کی گڑگڑاہٹ سنتے ہی محفوظ مقام پر پناہ لیں۔