• Home
جمعرات, اگست 28, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    ووٹ چوری کا سلسلہ سالوں سے جاری : راہل گاندھی

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    ہمیں اپنی تنخواہ کب ملے گی؟

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پٹنہ میں منعقد ہونے والی ’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

امارت شرعیہ کے امیر مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے پریس کانفرنس میں تقریب کو کامیاب بنانے کےعزم کااظہار کیا

by Qaumi Tanzeem
جون 17, 2025
in قومی خبریں
0
پٹنہ میں منعقد ہونے والی ’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

پٹنہ: 29 جون کو گاندھی میدان (پٹنہ) میں منعقد ہونے والی ’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں بڑی تیزی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے زیر اہتمام ہونے والی اس تاریخی کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کی جانب سے پٹنہ میں امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت میں 17 جون 2025 کو ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس میں ملی تنظیموں کے ذمہ داران، خانقاہوں کے سجادگان، ائمہ کرام، استقبالیہ کمیٹی کے اہم ذمہ داران اور متعدد مسالک و مکاتب فکر کے قائدین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ‘ کانفرنس کو ہر طرح سے کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس اجلاس کی کامیابی کے لیے پٹنہ سمیت مختلف شہروں اور قصبوں میں ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں ائمہ کمیٹی، خواص کمیٹی، مجلس استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی، نشر و اشاعت کمیٹی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ان تمام کمیٹیوں نے یک زبان ہو کر یہ پیغام دیا ہے کہ ’پٹنہ کی سرزمین وقف بچاؤ تحریک کی امین بنے گی‘۔ ماضی میں ’دین بچاؤ، دیش بچاؤ تحریک‘ کے دوران جس طرح پٹنہ نے خدمت، ضیافت اور نظم و ضبط کی مثال پیش کی تھی، اس بار بھی وہی نقش دہرانے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ وقف ترمیمی قانون نہ صرف آئینی خلاف ورزی ہے بلکہ وقف املاک پر منظم قبضے اور لوٹ کھسوٹ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد وقف کا بنیادی اسلامی تصور اور اس کی اصل اسلامی تعریفات ختم کر دی جائیں گی۔ وقف بورڈ کو ایک حکومتی ایجنسی میں تبدیل کرنے، لوگوں کے وقف کرنے کے اختیارات کو محدود تر کر دیا جائے گا۔ ہمارے خیر کی 1400 سالہ تاریخ کو مٹا دیا جائے گا اور ہمارے مدارس، مساجد، مقابر و قبرستان سب کو برباد کر دیا جائے گا۔ یہ تمام تبدیلیاں دراصل ایک منصوبہ بند سازش ہیں جس کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی، سماجی و تاریخی ورثے کو مٹانے کی راہ بنائی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ان تمام سازشوں کو ناکام بنانا اور ایک متحد آواز میں حکومت ہند کو یہ پیغام دینا ہے کہ ’ہم دستور کے ساتھ ہیں، اور اپنے وقفی اداروں پر کسی قسم کی سیاسی یا قانونی شب خون کو برداشت نہیں کریں گے۔‘

پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام جماعتوں کے قائدین اور امارت شرعیہ کے نمائندگان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 29 جون کو اپنے گھروں سے نکلیں اور گاندھی میدان کو تاریخ کے سب سے بڑے پرامن، باوقار اور دستور پرست اجتماع میں بدل دیں۔واضح رہے کہ جب سے وقف ترمیمی بل کا مسئلہ اٹھا ہے اسی وقت سے امارت شرعیہ دیگر تمام ملی جماعتیں اور خانقاہیں اس بل کو یکسر مسترد کرنے کی جدو جہد میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ سب سے پہلے جب جے پی سی نے وقف ترمیمی بل پر عوامی رائے طلب کی تو امارت شرعیہ نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے لیے جے پی سی کو بذریعہ ای میل رائے بھیجنے کا مکمل نظام تیار کر کے دیا جس کے ذریعہ 3 کروڑ 65 لاکھ 7 ہزار 963 رائے جے پی سی کو بھیجی گئیں۔ اس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے ملاقات اور انہیں مفصل و مدلل میمورینڈم پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا حکومت پر نمایاں اثر ظاہر ہوا۔ پھر پٹنہ کے باپو سبھاگار آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان ’تحفظ اوقاف کانفرنس‘ منعقد کی گئی جس میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی للکار کے ذریعہ مضبوط احتجاج درج کرایا۔

اسی طرح اس مہم کو ضلع مجسٹریٹ سے وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمنٹ تک رائے پہنچانےاور بل کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے حضرت امیر شریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ نے تمام قضاۃ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقہ کے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کریں، انہیں آئینی نقطہ نظر کے ساتھ بل کے نقصانات سے آگاہ کریں اور میمورنڈم پیش کریں۔ اسی طرح امیر شریعت نے خود مختلف ملی جماعتوں کے ذمہ داران کے ساتھ اڈیشہ کے وفد کی معیت میں جے پی سی کے چیئرمین و ممبران سے ملاقات کر کے بل کی خرابیوں و خامیوں کی دو ٹوک انداز میں نشاندہی کی۔ اسی طرح بیداری مہم کو پنچایتوں تک پہنچانے کیلئے ورکشاپ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں امیر شریعت نے کئی شہروں جیسے بنگلورو، حیدر آباد، کولکاتا، رانچی وغیرہ کے اسفار کیے اور بڑی تعداد میں مختلف طبقات سے وابستہ افراد کو جمع کر کے وقف ترمیمی بل پر اپنا تحقیقی پریزینٹیشن پیش کیا اور انہیں بل کے منفی نکات و مضمرات سے آگاہ کیا، ساتھ ہی انہیں ذمہ داری دی کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد میں ورکشاپ منعقد کر کے ہر فرد کو اس سے باخبر کریں۔ یہ سلسلہ خاص طور پر  اس طرح بھی جاری رہا کہ امارت شرعیہ اور خانقاہ رحمانی میں مختلف نشستوں میں علماء، ائمہ، قضاۃ، مختلف خانقاہوں کے سجادگان، مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور لیڈران وغیرہ کو جمع کر کے عظیم الشان ورکشاپ اور میٹنگ منعقد کی گئی اور انہیں ٹریننگ دے کر قیادت و سیادت کی ذمہ داری دی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اسی سلسلہ کو مزید تیز کرنے اور جاری رکھنے کے لیے یہ آن لائن سلسلہ شروع کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ مختلف مراحل میں اختتام پذیر ہوا۔ (پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

ویشنو دیوی لینڈ سلائیڈ حادثے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد
قومی خبریں

مدرسوں سے منسلک جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی
قومی خبریں

آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
دہلی میٹرو کے کرایے میں  اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس
قومی خبریں

دہلی میٹرو کے کرایے میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
جموں و کشمیر میں  سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما ئوں کودعوت
قومی خبریں

مودی کی گریجویشن ڈگری سے متعلق جانکاری ظاہر نہیں کی جائے

by Qaumi Tanzeem
اگست 25, 2025
Next Post
بچہ ابھی پیدا ہوا ہے، اسے سانس لینے دو، آگے آگے  دیکھئے، کیا ہوتا ہے-سپریہ سولے

ایئر انڈیا کی ناقص سروس پر سپریا سولے کا اظہار ناراضگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

10 گھنٹے ago
نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem