• Home
پیر, ستمبر 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

تلگودیشم وقف ترمیمی بل کے حق میں نہیں-امیر جان

پارٹی رہنما نے کہا: چندرابابو نائیڈوہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2024
in قومی خبریں
0
تلگودیشم وقف ترمیمی بل کے حق میں نہیں-امیر جان

نئی دہلی َ: جمعیتہ علماء ہند کے ’تحفظِ آئینِ ہند‘ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا ارشد مدنی و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ کنونشن میں تلگودیشم کے نمائندہ امیر جان سب کی توجہ کا مرکز رہے، کیونکہ این ڈی اے حکومت میں تلگودیشم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔ کنونشن این ڈی اے حلیف تلگودیشم کے نمائندہ نے بھی خطاب کیا اور وقف ترمیمی بل کی سخت الفاظ میں مخالفت کی۔ ٹی ڈی پی کے نائب صدر نواب جان (امیر بابو) نے کہا کہ وقف ترمیمی بل خامیوں سے پْر ہے اور تلگودیشم اس کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مودی حکومت کو خبردار کیا کہ ’وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ ہم سب برداشت کرسکتے ہیں لیکن ملک کو توڑنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘۔انہوں نے کہا کہ چندرابابو نائیڈو سیکولر شخص ہیں۔ وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔ چندرا بابو نے کہا کہ جو بورڈ جس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، اس میں اس مذہب کے لوگ ہونے چاہئیں۔ ہم وقف ترمیمی بل کی اجازت نہیں دیں گے۔نواب جان عرف امیر بابو نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو شکست دینے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ چندرا بابو نائیڈو 15 دسمبر کو آندھرا پردیش میں جمعیت کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔قبل ازیں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وقف املاک پر حکومت کی بری نظر ہے۔ حکومت سے جو ترامیم کی جارہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو 400 سال قدیم مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں و دیگر وقف املاک کے دستاویزات پیش کرنے ہونگے جو ناممکن ہے، اس طرح مسلمانوں کی اربوں روپئے کی املاک کو نقصان پہنچے گا۔مولانا ارشد مدنی نے تلگودیشم اور جے ڈی یو کو خبردار کیا کہ اگر وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری دونوں پارٹیوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جن بیساکھیوں کے سہارے حکومت کر رہی ہے وہ پارٹی اس کیلئے ذمہ دار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کو چیلنج کرتا ہوں، جن بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے، کہ وہ اپنے بنگلوں میں بیٹھ کر کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ مسلمانوں کے جذبات کا اس سے کتنا تعلق ہے‘۔ جمعیت علمائے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 24 نومبر کو جمعیت کے پٹنہ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں نتیش کمار بھی شرکت کریں گے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے علاوہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں مسلمانوں کے خدشات سے آگاہ کیا گیا جبکہ این ڈی اے کی اہم پارٹی تلگودیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو کے آبائی ضلع کڑپہ میں جلد ایک جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ مسلمان شرکت کریں گے۔ تاکہ حکومت کو وقف ترمیمی بل سے متعلق مسلمانوں کے خدشات سے واقف کروایا جاسکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
جمعیۃ علماء ہند  پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم
قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ
قومی خبریں

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشین گوئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2025
’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
اتراکھنڈ  میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 36 افراد ہلاک

اتراکھنڈ میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 36 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

37 منٹس ago
اتراکھنڈ میں ’پیپر لیک‘ معاملے نے طول پکڑا

اتراکھنڈ میں ’پیپر لیک‘ معاملے نے طول پکڑا

43 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem