شارجہ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نئے سال کے موقع پر وہاں کے لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ شارجہ نے امارات میں سرکاری شعبے کے لیے نئے سال کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب وہاں نئے سال پر سرکاری چھٹی رہے گی۔ ہیومن ریسورس ڈیپار ٹمنٹ نے پیر کو اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 کو شارجہ میں سبھی سرکاری محکموں، یونٹوں اور اداروں کے لئے نئے سال کی سرکاری تعطیل ہوگی۔
منگل 2 جنوری 2024 سے سرکاری کام کاج کا دن دوبارہ شروع ہوگا ۔ اس طرح دیکھا جائے تو 2023 کے آخری ویک اینڈ میں امارات میں سرکاری ملازمین کے لئے چار دنوں کی چھٹی ہے۔ اس سے پہلے پچھلے ہفتہ وفاقی حکومت اور وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری کو سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے ملازمین کے لئے چھٹی ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کے بیشتر لوگوں کیلئے تین دن کا ویک اینڈ ہے۔