نئی دہلی:انڈین ریلوے یکم جولائی سے مسافروں کے ریزرویشن سسٹم میں اہم بڑی تبدیلی کی ہے ، جس کے نتیجے میں ٹکٹ بکنگ کی صلاحیت میں توسیع اور تتکال ٹکٹ بکنگ میں صارف کے آدھار کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کا طریقہ کار تبدیل ہو گیاہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انڈین ریلوئے کا سفر ٹکٹ ریزرویشن سے شروع ہوتا ہے اور اسے آسان اور آسان تربنانے کیلئے ریلوے کئی اقدامات کر رہا ہے ۔حال ہی میں ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے ان اصلاحات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ٹکٹنگ کا نظام اسمارٹ، شفاف، قابل رسائی اور موثر ہونا چاہیے ۔ منصوبہ بندی میں مسافروں کی سہولت کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اور آرام دہ تجربہ حاصل ہو سکے ۔
ذرائع کے مطابق نئے چارٹنگ سسٹم سے مسافروں کو سفری منصوبہ بندی کی تیاری میں آسانی ہوگی۔ موجودہ نظام میں ریزرویشن چارٹ ٹرین کی روانگی سے چار گھنٹے پہلے بنا دیا جاتا ہے جس سے مسافروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو قریبی علاقوں سے ٹرین پکڑنے آتے ہیں۔ اب نئے نظام کیلئے ریلوے بورڈ نے تجویز دی ہے کہ ٹرین کی روانگی سے آٹھ گھنٹے پہلے چارٹ تیار کیا جائے ۔ اگر ٹرین 2 بجے سے پہلے روانہ ہوتی ہے ، تو چارٹ ایک دن پہلے رات 9 بجے تیار کیا جائے گا۔