گروگرام: گروگرام پولس 25 ستمبر کو بجرنگ دل کے رکن اور مبینہ گائے کے محافظ موہت یادو عرف مونو مانیسر کو پروڈکشن وارنٹ پر لے جائے گی۔مونو مانیسر کو ہریانہ پولیس نے 12 ستمبر کو گروگرام کے مانیسر علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ اسی دن راجستھان پولس نے اسے بھرت پور ضلع میں ناصر اور جنید نامی دو مشتبہ مویشیوں کے اسمگلروں کے قتل کے سلسلے میں عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے لیا۔مونو اس وقت بھرت پور جیل میں عدالتی حراست میں ہے۔
گروگرام پولیس مونو کو ایک الگ کیس میں پروڈکشن وارنٹ پر لے جائے گی، جو پٹودی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 149، 120B، 307، اور 201 کے تحت درج کیا گیا تھا۔گروگرام پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ مونو کو جلد ہی پوچھ گچھ کے لیے گروگرام لایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔