• Home
ہفتہ, مئی 10, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

کھڑگے اور سونیا کا بنگلورو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کو لے کر کرناٹک میں سرگرمیاں تیز

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2023
in قومی خبریں
0
کھڑگے اور سونیا کا بنگلورو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

لوک سبھا انتخاب 2024 کو لے کر اپوزیشن اتحاد قائم کرنے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔ اس تعلق سے آج اور کل (17 اور 18 جولائی) کا دن انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آج اپوزیشن پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران جمع ہو رہے ہیں جہاں سبھی سنجیدگی کے ساتھ ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے کا خاکہ تیار کریں گے۔ بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی آفیشیل میٹنگ 18 جولائی کو ہوگی، لیکن آج بھی اپوزیشن پارٹی لیڈران کی ملاقات طے ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کو لے کر جو پہلی میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ کو بنگلورو میں آگے بڑھایا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ سبھی اپوزیشن پارٹیاں آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بی جے پی قیادت والے اتحاد کو آئندہ عام انتخاب میں شکست دیں۔

مودی حکومت کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کرنے میں کانگریس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس حکمراں ریاست کرناٹک میں میٹنگ کو لے کر پارٹی انتہائی سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بنگلورو پہنچ بھی چکے ہیں۔ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس کے ان تینوں اہم لیڈران کا ایچ اے ایل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیے جانے کی تصویریں پوسٹ کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلورو میں ہونے والی میٹنگ میں کم و بیش 26 پارٹیاں شریک ہوں گی۔ یہ سبھی بی جے پی اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ناراض ہیں اور اسی لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہی ہیں۔ میٹنگ میں خاص طور سے ’کامن منیمم پروگرام‘ اور آگے کی منصوبہ بندی پر غور و خوض ہوگا۔ اپوزیشن کی اس میٹنگ کے لیے اپوزیشن لیڈران کا بنگلورو پہنچنا شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے بیان دیا ہے کہ آفیشیل میٹنگ 18 جولائی کو ہونی ہے، آج کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سبھی پارٹیوں کے لیڈران کے لیے عشائیہ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کاگنریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اس میٹنگ کے تعلق سے کہا ہے کہ ’’آج ملک میں کئی اہم مسائل ہیں۔ ہم اقتدار کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت بچانے کے لیے ساتھ آئے ہیں۔ ہم اسی میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے پالیسی پر غور و خوض کریں گے۔ یہ میٹنگ گیم چینجر ثابت ہوگی۔

عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا بیان بھی بنگلورو میں ہو رہی میٹنگ کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی کی نیند اڑ گئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ عآپ کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کے لیے کون جا رہے ہیں۔ اس درمیان ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ این سی پی چیف شرد پوار 17 جولائی کو بنگلورو نہیں پہنچیں گے، بلکہ وہ 18 جولائی کو اپنی بیٹی سپریا سولے کے ساتھ بنگلورو جائیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات ملتوی

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب
قومی خبریں

کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
خراب موسم کی وجہ سےوزیر اعظم نہیں جا سکے بھوٹان
قومی خبریں

تینوں افواج کے سربراہان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
مئی 10, 2025
کہرے کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
قومی خبریں

ہندوستان نے 24 ایئرپورٹس کو 15 مئی تک کے لیے کیا بند، کئی پروازیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
پی ایم مودی نے وزیر دفاع  اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ
قومی خبریں

پی ایم مودی نے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جنگ اور بدامنی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
Next Post
وکیلوں کی ہڑتال سے سپریم کورٹ ناراض، بار کونسل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

وکیلوں کی ہڑتال سے سپریم کورٹ ناراض، بار کونسل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات ملتوی

12 گھنٹے ago
کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بےنقاب

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem