• Home
اتوار, جون 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری  انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    بھرت تیواری انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ممبئی میں امیر طبقہ کے لیے بھی گھر کا خواب پورا کرناآسان نہیں

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا: غریب تو خواب دیکھنے کا حق بھی کھو چکے ہیں

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2025
in قومی خبریں
0
ممبئی میں امیر طبقہ کے لیے بھی  گھر کا خواب پورا کرناآسان نہیں

کانگریس رہنما اورقائد  حزب اختلاف راہل گاندھی  نےٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ شیئر کرتےہوئےاپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر میں شہری علاقوں کے سب سے امیر 5 فیصد لوگوں کو بھی اگر ممبئی میں مکان خریدنا ہو تو انہیں اپنی آمدنی کا 30 فیصد بچاتے ہوئے 109 سال لگ سکتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ہاؤسنگ بورڈ اور گھریلو آمدنی کے ڈیٹا کے موازنے سے سامنے آئے ہیں۔ دہلی، بنگلورو اور گروگرام جیسے دیگر بڑے شہروں میں بھی یہ مدت 35 سے 64 سال تک بنتی ہے، جو رہائش کی بڑھتی ہوئی لاگت اور عام شہری کی محدود قوتِ خرید کو واضح کرتی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہاں، آپ نے صحیح پڑھا، اور اگر یقین نہیں ہو رہا تو دہرا دیتا ہوں، ممبئی میں گھر لینے کے لیے ہندوستان کے سب سے امیر 5 فیصد لوگوں کو بھی 109 سال تک اپنی آمدنی کا 30 فیصد بچانا پڑے گا!‘‘ ان کا کہنا تھا کہ یہی حال زیادہ تر بڑے شہروں کا ہے، جہاں لوگ مواقع اور کامیابی کی تلاش میں ایڑیاں رگڑتے ہیں، مگر بچت کہاں سے آئے گی؟ انہوں نے لکھا کہ غریب اور متوسط طبقے کی وراثت دولت نہیں، بلکہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ وہ ذمہ داریاں جن میں بچوں کی مہنگی تعلیم، مہنگے علاج کی فکر، والدین کی خدمت اور خاندان کے لیے ایک چھوٹی سی گاڑی شامل ہے۔

راہل گاندھی کے مطابق اس سب کے باوجود ہر دل میں ایک خواب ہوتا ہے، ایک دن ایک اپنا گھر ہوگا لیکن اگر وہ ’ایک دن‘ امیروں کے لیے بھی 109 سال دور ہو، تو سمجھ لینا چاہیے کہ غریبوں سے تو خواب دیکھنے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہر خاندان کو ایک پُرسکون چہار دیواری اور سر پر چھت کی ضرورت ہوتی ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت آج اتنی بڑھ چکی ہے کہ انسان کی پوری زندگی کی محنت اور بچت بھی اس کے لیے کافی نہیں رہ گئی۔

پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کی کہ جب کوئی آپ کو مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے اعداد و شمار سنائے، تو اسے اپنی گھریلو بجٹ کی سچائی دکھائیں اور پوچھیں کہ یہ معیشت آخر کس کے لیے ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ آج کے ہندوستان میں ترقی کے تمام دعوے بے معنی لگتے ہیں جب ملک کا اوسط شہری ایک چھت کا خواب پورا کرنے سے بھی محروم ہو۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پونے میں مراٹھا امیدواروں کی مبارکباد تقریب کے دوران بی جے پی ایم پی کو اگلی صف میں بیٹھنے سے روکا گیا
قومی خبریں

پونے میں مراٹھا امیدواروں کی مبارکباد تقریب کے دوران بی جے پی ایم پی کو اگلی صف میں بیٹھنے سے روکا گیا

by Qaumi Tanzeem
جون 27, 2026
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

بلڈوزر انصاف نہیں انتقام اور نفرت کی سیاست کی علامت ۔مولانا ارشد مدنی

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2026
پاسپورٹ اور اس سے منسلک  خدمات کی فیس میں اضافہ ۔ نئی شرحیں یکم جولائی سے نافذ
قومی خبریں

پاسپورٹ اور اس سے منسلک خدمات کی فیس میں اضافہ ۔ نئی شرحیں یکم جولائی سے نافذ

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2026
رام مندر کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
قومی خبریں

رام مندر سے نذرانہ اور زیورات کی مبینہ چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2026
ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے بھی نہیں ملی راحت
قومی خبریں

 ہیمنت سورین کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق درج ایف آئی آر  منسوخ کرنے کا حکم

by Qaumi Tanzeem
جون 25, 2026
زیرالتواء فوجداری معاملات کی بنیاد پر پاسپورٹ کو نہیں روکاجاسکتا۔ الہ آباد ہائی کورٹ
قومی خبریں

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

by Qaumi Tanzeem
جون 25, 2026
Next Post
نتیش رانے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

نتیش رانے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

15 منٹس ago
پونے میں مراٹھا امیدواروں کی مبارکباد تقریب کے دوران بی جے پی ایم پی کو اگلی صف میں بیٹھنے سے روکا گیا

پونے میں مراٹھا امیدواروں کی مبارکباد تقریب کے دوران بی جے پی ایم پی کو اگلی صف میں بیٹھنے سے روکا گیا

23 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem