• Home
پیر, نومبر 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں فون پر باتکرناممنوع , لگ سکتا ہے 1000 روپے کا جرمانہ

مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران فون پر دھیمی آواز میں بات کریں اور موسیقی سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لیے ایئر فون کا استعمال کریں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 20, 2026
in قومی خبریں
0
ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں فون پر باتکرناممنوع , لگ سکتا ہے  1000 روپے کا جرمانہ

ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں فون پر بات کرنا یا ایئر فون کے بغیر ویڈیو اور موسیقی چلانا اب مسافروں کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ جنوبی ریلوے نے اس طرح کے رویے پر روک لگانے کے لیے اپنے تمام متعلقہ ڈویژنوں کو بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مقصد ٹرین میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ جنوبی ریلوے کی 6 اکتوبر 2026 کی ہدایت کے مطابق مسافروں سے کہا جائے گا کہ وہ اونچی آواز میں بات کرنے اور فون کے اسپیکر پر گانے یا ویڈیو چلانے سے گریز کریں۔ اس کے لیے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں اعلانات کیے جائیں گے۔ مسافروں کو مقامی زبانوں کے ساتھ ہندی اور انگریزی میں بھی پیغامات دیے جائیں گے۔

ریلوے کی جانب سے تجویز کردہ پیغام میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران فون پر دھیمی آواز میں بات کریں اور موسیقی سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لیے ایئر فون کا استعمال کریں۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ فون پر اونچی آواز میں بات کرنے یا اسپیکر پر گانے اور ویڈیو چلانے سے دوسرے مسافروں کی نیند اور آرام میں خلل واقع ہوتا ہے۔ ہدایت میں ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145 کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہنگامہ کرنے یا دوسرے مسافروں کے سفر میں خلل ڈالنے جیسے معاملات میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ہدایت میں 1000 روپے تک جرمانے اور 6 ماہ تک قید کا بھی ذکر ہے۔ حالانکہ کسی معاملے میں کارروائی اور سزا کا فیصلہ نافذ قانونی دفعات اور واقعے کے حالات کے مطابق ہوگا۔ریلوے کی جانب سے تجویز کردہ پیغام میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران فون پر دھیمی آواز میں بات کریں اور موسیقی سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لیے ایئر فون کا استعمال کریں۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ فون پر اونچی آواز میں بات کرنے یا اسپیکر پر گانے اور ویڈیو چلانے سے دوسرے مسافروں کی نیند اور آرام میں خلل واقع ہوتا ہے۔ ہدایت میں ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145 کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہنگامہ کرنے یا دوسرے مسافروں کے سفر میں خلل ڈالنے جیسے معاملات میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ہدایت میں 1000 روپے تک جرمانے اور 6 ماہ تک قید کا بھی ذکر ہے۔ حالانکہ کسی معاملے میں کارروائی اور سزا کا فیصلہ نافذ قانونی دفعات اور واقعے کے حالات کے مطابق ہوگا۔

جنوبی ریلوے نے چنئی، پلکڑ، ترووننت پورم، تروچیراپلی، مدورئی اور سلیم ڈویژنوں کے افسران کو اس ہدایت پر عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔ مسافروں کو بیدار کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرنے کے ساتھ نوٹس بھی لگائے جائیں گے۔ ریلوے کا ماننا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ اور ویڈیو ایپس کے بڑھتے استعمال کے باعث عوامی مقامات پر فون کے اسپیکر سے اونچی آواز میں کنٹینٹ چلانے کا مسئلہ بڑھا ہے۔ ایسے میں مسافروں کو دوسروں کی سہولت کا خیال رکھنے کے لیے بیدار کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے بورڈ نے 23 جولائی 2012 کو بھی اس طرح کی شکایات پر ہدایت جاری کی تھی۔ اس وقت ریلوے کے ڈبوں، خاص طور پر اے سی کوچز میں موبائل پر اونچی آواز میں بات کرنے، طویل گفتگو کرنے اور اونچی آواز میں رنگ ٹون بجانے کی شکایات ملی تھیں۔ ریلوے بورڈ نے مسافروں کو فون سائلنٹ یا وائبریشن موڈ پر رکھنے، دھیمی رنگ ٹون استعمال کرنے اور اونچی آواز میں بات کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی میں آلودگی کی سنگین سطح برقرار
قومی خبریں

دہلی میں آلودگی کا قہر برقرار، ہوا ہنوز زہریلی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

جعلی ویڈیو کے جال میں پھنس کر بزرگ نے گنوائے 1.41 کروڑ روپے!

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
کوٹا کے نیو میڈیکل کالج میں ایک اور زچہ کی موت
قومی خبریں

کوٹا کے نیو میڈیکل کالج میں ایک اور زچہ کی موت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
مفرور للت مودی نے برطانوی شہریت حاصل کر لی
قومی خبریں

مفرور للت مودی نے برطانوی شہریت حاصل کر لی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
دہلی میں چھٹھ پوجا کے پیش نظر 15 اور 16 نومبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری
قومی خبریں

دہلی میں چھٹھ پوجا کے پیش نظر 15 اور 16 نومبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا
قومی خبریں

چھٹھ اور شادیوں کے موقع پر ہوائی کرایوں میں 50 فیصد اضافہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 14, 2026
Next Post
درگا وسرجن کے بعد تالاب میں ڈوبنے سے تین افراد  کی موت

درگا وسرجن کے بعد تالاب میں ڈوبنے سے تین افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ڈونالڈ ٹرمپ کوشدید عدالتی جھٹکا۔کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے پر پابندی

وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کی پارٹی میں بغاوت!

6 گھنٹے ago
راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem