• Home
پیر, مارچ 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کیا ہمارا اردوادب چند ہی نکات و نظریات میں محصور ہے؟

ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا :بزم جہاں کا انداز بدل رہا ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنا انداز فکر اور طرزِ احساس بدلنا ہوگا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2024
in قومی خبریں
0
کیا ہمارا اردوادب چند ہی نکات و نظریات میں محصور ہے؟

قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل دور ہے۔ سائنسی و تکنیکی ترقیات کے اس عہد میں ترجیحات تیزی سے بدل رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ہندوستانی زبانوں کا مرکز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ سہ روزہ قومی سمینارکے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تقاضے تبدیل ہورہے ہیں، بزم جہاں کا انداز بدل رہا ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنا انداز فکر اور طرزِ احساس بدلنا ہوگا۔ زبان و ادب کو بہت سے کلیشوں سے آزاد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس سہ روزہ سمینار نے میرے ذہن میں سوالات کے کچھ نئے سلسلوں کو بھی جنم دیا کہ کیا ہمارا ادب ایک ہی سوئی کی نوک پر ٹھہرا ہوا ہے، کیا چند ہی نکات و نظریات میں ہمارا ادب محصور ہے؟ کیا ہمارا ادب حا ل اور مستقبل سے ہمیں جوڑنے میں ناکام ہے؟ ادب کے تعلق سے بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات اب ہمیں تلاش کرنے ہوں گے۔ ہمیں اپنے ادب کو ملک و معاشرے سے جوڑ کر دیکھنا ہوگا اور ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وکست بھارت @2047 کے وژن اور مشن میں ہمیں کس طرح کنٹری بیوٹ کرنا ہے۔
اس موقعے پر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ یہ سمینار ادب کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے اس موقعے پر ایک قرار داد پیش کی جس میں ملک کے مختلف حصوں میں کونسل کی جانب سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد اور تمام ریاستوں کے ادیبوں کی نمائندگی پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کو ایک ایسا پورٹل تیار کرنا چاہیے جس میں ہندوستانی جامعات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کی فہرست ہو۔ ادب اطفال پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ اس اہم سمینار میں تعاون کے لیے حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر ابوبکرعباد کے ساتھ پروفیسر غضنفر، پروفیسر محمد علی جوہر، پروفیسر شہاب عنایت ملک، ڈاکٹر نصیب علی اور ڈاکٹر انوپما پول نے اپنے تاثرات پیش کیے اور سمینار کو ہر زاویے سے کامیاب قرار دیا۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شفیع ایوب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
اختتامی سیشن سے قبل دو سیشن ہوئے۔ پانچویں تکنیکی اجلاس کی صدارت پروفیسر اسلم جمشیدپوری اور ڈاکٹر خاور نقیب نے کی۔ اس نشست میں ڈاکٹر ارشاد نیازی، ڈاکٹر نورالحق اور ڈاکٹر ایس محمد یاسر نے مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر خاور نقیب نے صدارتی کلمات میں کہا کہ دیگر زبانوں میں جو ادب ہے اس کا ہم تقابلی مطالعہ کریں تاکہ بین لسانی اور بین ثقافتی چیزیں سامنے آئیں۔ تقابلی مطالعے کے فوائد اور اہمیت پر توجہ دینے کی مزید ضرورت ہے۔ پروفیسر اسلم جمشیدپوری نے کہا کہ نئی صدی میں جو تبدیلیاں آئی ہیں اس کو نشان زد کرنا اس سمینار کا مقصد ہے۔ مصنوعی ذہانت اور تکنیکی وسائل کو سمجھ کر ہی ادب کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔ اس نشست کی نظامت جے این یو کے ریسرچ اسکالر نوید رضا نے کی۔
چھٹے اجلاس کی صدارت پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی اور محترمہ یاشکا ساگرنے کی جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالباری نے انجام دیے۔ اس نشست میں ڈاکٹر پرویز احمد، ڈاکٹر سیدہ بانو، ڈاکٹر خان محمد آصف اور ڈاکٹرشبنم شمشاد نے مقالات پیش کیے۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی نے تمام مقالات پر تفصیلی گفتگو کی ، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے انھوں نے پرمغز گفتگو کی اور اہم اشارات کیے۔ سہ روزہ قومی سمینار کے تیسرے دن دلی کی تینوں یونیورسٹیوں کے طلبا اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر معززین ادب بھی اس میں موجود رہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
قومی خبریں

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حیران کن گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2026
میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

اسمبلی اور ضمنی انتخابات کے پیش نظر تمام پولنگ مراکز کے لیے سخت ہدایات جاری

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2026
دہلی سمیت پورے ملک میں عید کی نماز کی پر امن ادائیگی
قومی خبریں

دہلی سمیت پورے ملک میں عید کی نماز کی پر امن ادائیگی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 21, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

برہمن مخالف ہیٹ اسپیچ پر عرضی کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 20, 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی
قومی خبریں

پریمیم پٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 20, 2026
Next Post
مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

جھارکھنڈ سمیت پورے ملک سے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے: لالو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

17 گھنٹے ago
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حیران کن گراوٹ

18 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem