نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق طلبہ لیڈر شہلا رشید کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ان کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی اجازت مانگی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ہندوستانی فوج کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ اب دہلی پولیس کی پہل کے بعد شہلا رشید کو قانونی کارروائی سے راحت مل گئی ہے۔شہلا رشید پر الزام تھا کہ انہوں نے 18 اگست 2019 کو ہندوستانی فوج پر کشمیر میں ظلم کرنے کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے متنازعہ ٹویٹ کیا تھا۔ ان کے بیان پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔