سارن / پٹنہ: بہار کے سارن لوک سبھا حلقہ میں رائے دہی کے دوران بے قاعدگیوں اور جاریہ ہفتہ کے اوائل میں مابعد انتخاب جھڑپوں کے سلسلہ میں درج کی گئی ایک ایف آئی آرمیں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی دختر روہنی آچاریہ کا نام درج کیا گیا ہے۔ان جھڑپو ں میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔روہنی‘ سارن میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجیوپرتاپ روڈی کے خلاف مہاگٹھ بندھن کی امیدوار ہیں۔ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات مزید 2 دن 25مئی تک معطل کردی ہیں۔ مفرور ملزمین کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔