• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب

شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل کے نزدیک مقیم ہزاروں لوگ روشنی سمیت دیگر سہولیات سے محروم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2023
in عالمی خبریں
0
کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب

ٹورنٹو:سمندری طوفان ’لی‘ کل کینیڈا کے صوبہ نووا اسکاٹیا کے مغربی حصہ میں ساحل سے ٹکرا گیا، جس سے سڑکوں پر سیلاب آگیا، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل کے نزدیک مقیم ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔ طوفان کی تباہ کاریوں کے سبب ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکی ریاست مین میں ایک گاڑی پر درخت گرنے کے سبب گاڑی میں سوار شہری ہلاک ہو گیا۔یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کل ہیلی فیکس کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے لانگ آئی لینڈ سے ٹکرانے کے بعد لی طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، طاقتور سسٹم کے سبب تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔لی طوفان اب مین میں ایسٹ پورٹ سے تقریباً 40 میل مشرق۔جنوب مشرق میں اور ہیلی فیکس سے تقریباً 130 میل مغرب میں موجود ہے، اگلے 2 روز کے دوران اس کے مسلسل کمزور ہونے کی توقع ہے۔طوفان کے سبب مین کے ساحلی علاقوں اور اٹلانٹک کینیڈا کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں، سیلاب اور شدید بارشیں ہوئیں۔کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں کل تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے کیونکہ آندھی کے سبب کئی درخت گر گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، پڑوسی ریاست نیو برنزوک میں تقریباً 20 ہزار افراد کو بجلی سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔مغربی علاقے کے کچھ حصوں میں ہوائیں 62 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اور نووا اسکاٹیا کے سب سے بڑے شہر ہیلی فیکس میں 56 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہیلی فیکس ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ ’پاور آوٹیجز.یو ایس‘ کے مطابق مین میں گزشتہ شب تک تقریباً 70 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوچکے تھے۔نووا سکوشیا ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال میسن نے کہا کہ طوفان کی شدت بہت زیادہ ہے، طوفان کی لہر شام کے اوائل تک سب سے زیادہ شدید ہونے کا خدشہ ہے۔این ایچ سی نے ان علاقوں میں سیلاب کے خطرے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان مشرقی مین اور کینیڈا کے نیو برنسوک کے کچھ حصوں میں اضافی ایک سے 2 انچ بارش ہوسکتی ہے۔کینیڈین ہریکین سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ طوفان ’لی‘ آج رات بارش، تیز ہواؤں اور بحراوقیانوس کے ساحل کے ساتھ اونچی لہروں کی صورت میں خطے کو متاثر کرے گا۔طوفان کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مین اور میساچوسٹس کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کردیا اور ریاستوں کے لیے وفاق کی جانب سے امداد فراہم کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
جی 20 کے کامیاب انعقاد پرلوک سبھا میں مرکزی حکومت کو مبارکباد

جی 20 کے کامیاب انعقاد پرلوک سبھا میں مرکزی حکومت کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

7 گھنٹے ago
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem