• Home
جمعہ, ستمبر 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں گِگ ورکرز کے لیےنئے قانون کا مسود ہ منظور

آن لائن ڈیلیوری، ای-کامرس اور آن ڈیمانڈ سروسز سے وابستہ کارکنان کو قانونی تحفظاور دیگر بنیادی حقوق دیے جائیں گے

by Qaumi Tanzeem
جون 5, 2025
in ریاستی خبریں
0
ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرہ مہنگا ثابت ہوا

رانچی: جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں گِگ ورکرز کے حقوق اور فلاحی و بہبود کے لیے اہم اقدام لیتے ہوئے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں ایک نئے قانون کے مسودے کو منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں ’جھارکھنڈ پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرز (رجسٹریشن اینڈ ویلفیئر) بل 2025‘ کے مسودے کو منظوری دی گئی، جس کے تحت آن لائن ڈیلیوری، ای-کامرس اور آن ڈیمانڈ سروسز سے وابستہ کارکنان کو قانونی تحفظ، سوشل سکیورٹی، اور دیگر بنیادی حقوق دیے جائیں گے۔

فنانس سکریٹری پرشانت کمار نے کابینہ فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ قانون خاص طور پر سوئیگی، زومیٹو، اولا، اوبر اور ریپیڈو جیسی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے ڈرائیورز، ڈیلیوری بوائز اور دیگر پلیٹ فارم بیسڈ ورکرز کو اجرت، بیمہ، اسٹائپنڈ اور دیگر سماجی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ ان تمام کارکنان کا باقاعدہ رجسٹریشن کیا جائے گا اور ہر فرد کو ایک یونیک آئی ڈی جاری کی جائے گی۔

بل کے مطابق، گگ ورکرز کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خود مختار ’جھارکھنڈ پلیٹ فارم بیسڈ گیگ ورکرز ویلفیئر بورڈ‘ قائم کیا جائے گا، جو ان کی شکایات اور فلاحی معاملات کو دیکھے گا۔ اس قانون کا مقصد غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے افراد کو منظم فریم ورک کے تحت لانا ہے تاکہ ان کے ساتھ استحصال نہ ہو اور انہیں بھی دیگر ورک فورس کی طرح مساوی حقوق حاصل ہوں۔کابینہ کی اس میٹنگ میں کل 12 تجاویز کو منظوری دی گئیں۔ ان میں سے ایک اہم فیصلہ پاکُڑ-بڑہڑوا مین روڈ سے لے کر مغربی بنگال سرحد تک جانے والی سڑک کی توسیع، مرمت اور ازسرنو تعمیر کے لیے 40 کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ روپے کی منظوری شامل ہے۔

اسی طرح گڑھوا نگر پریشد کے تحت شہری واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 59 کروڑ 71 لاکھ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، جھارکھنڈ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لیے سکریٹری، کان اور ارضیات کو چئیرمین اور ڈائریکٹر، کان کو مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔بوکارو اور گڈا کے سرکاری انجینئرنگ کالجوں میں آل انڈیا ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل کے معیار کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ریاست میں تعلیمی ڈھانچے اور روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے
بہار

منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2026
مہاراشٹرا کے اسکول نے جاری کیا حیرت انگیز فرمان
ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے اسکول نے جاری کیا حیرت انگیز فرمان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2026
پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا
بہار

پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور گریڈیہ سے رکن اسمبلی سدیویہ کمار سونو کا انتقال
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور گریڈیہ سے رکن اسمبلی سدیویہ کمار سونو کا انتقال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد
بہار

’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری
بہار

سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
Next Post
ممبئی مسجد فیڈریشن کا وفد پولیس کمشنر دفترپہنچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

9 گھنٹے ago
الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم خان کو آواز کا نمونہ جمع کرانے کی ہدایت

اعظم خان کے خلاف پھر ایف آئی آر، حج کمیٹی کی زمین فروخت کرنے کا الزام

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार