نئی دہلی : آئندہ 4دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلا س سے پہلے 2 دسمبر کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ سرمائی اجلاس میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران اٹھے مسائل کے ساتھ ساتھ مہوا موئترا کے ذریعے پیسے لے کر سوال پوچھنے کے معاملے پر ہنگامہ کا اندیشہ ہے۔
عام طور پراجلاس شروع ہونے سے ایک دن پہلےآل پارٹی میٹنگ طلب کی جاتی ہےاور یہ میٹنگ 3 دسمبر کو میٹنگ ہونی چاہیے تھی، لیکن 3 دسمبر کو ہی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کا نتیجہ آناہے،اس لیے کل جماعتی میٹنگ 2 دسمبر کو طلب کی گئی ہے۔ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں اس لئے بھی ہنگامہ کا اندیشہ ہے کہ 3 دسمبر کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہونے پر سبھی پارٹیاں پُرزور انداز میں مسائل کو اجلاس میںاٹھائیں گی۔
ہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے معاملے میں لوک سبھا اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی سرمائی اجلاس میں پیش کی جا سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے مہوا کو لوک سبھا سے معطل کرنے کی گزارش کی ہے۔ علاوہ ازیں اہم مجرمانہ قوانین کی جگہ پر لائے گئے تین بلوں پر اجلاس کے دوران غور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔