• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ طلبا پر باہر کوچنگ نہ لینے کی عائد پابندی پر تنازع

اقلیتی کمیشن نے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد ہردواری کو نوٹس جاری کیا ہے اور مجلس تعلیمی کے نگراں مولانا حسین کو 21 جون کو دوپہر 12 بجے تک کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2023
in قومی خبریں
0
دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ طلبا پر باہر کوچنگ نہ لینے کی عائد پابندی پر تنازع

دیوبند: دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ طلبہ کے لئے باہر سے کوچنگ نہ لینے کے متعلق جاری کئے گئے ایک اعلان سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اور اس سلسلہ میں ادارہ کو اقلیتی کمیشن اور چائلڈ کمیشن نے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے تعلیمی اوقات میں ادارہ میں مقیم طلبہ کو دیگر موضوعات جیسے کہ انگریزی تعلیم اور کمپیوٹر کورس وغیرہ پر باہر جاکر سیکھنے پر پابندی کے فیصلے کا اترپردیش اقلیتی کمیشن نے نوٹس لیا ہے، وہیں چائلڈ کمیشن نے اسے بچوں کے ساتھ زیادتی سے تعبیر کرتے ہوئے سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو خط لکھا ہے اور دارالعلوم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقلیتی کمیشن نے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد ہردواری کو نوٹس جاری کیا ہے اور مجلس تعلیمی کے نگراں مولانا حسین ہریدواری کو 21/ جون2023ء دوپہر بارہ بجے تک کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اقلیتی کمیشن کے سکریٹری شکیل احمد صدیقی نے اس سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سے اترپردیش اقلیتی کمیشن کے صدر کو معلوم ہوا کہ مدرسے میں تعلیم کے دوران طلبہ کسی طرح کی باہری تعلیم جیسے کہ انگریزی وغیرہ نہیں سیکھ سکتے۔ کمیشن نے 15/ جون کو جاری اس بیان میں یہ بھی کہا کہ اترپردیش اقلیتی کمیشن 1994 ایکٹ کی دفعہ15/ کمیشن کے کسی حکم یا ہدایت کی نافرمانی ایک جرم ہے جو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت قابل سزا ہے۔

دریں اثناء نیشنل کمیشن فور پروٹیکٹشن چائلڈ رائٹس نے بھی دارالعلوم کے اعلان پر ڈی ایم کو خط لکھ کر ادارہ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائلڈ کمیشن نے اپنے خط میں لکھا کہ آپ کی توجہ ایک بار پھر دارالعلوم کی طرف سے جاری کیے جانے والے اس قسم کے غیر قانونی اور گمراہ کن نوٹس کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جس میں بچوں کے حقوق کو صریح طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ حالیہ نوٹس میں طلباء کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے جو کہ RTE ایکٹ 2009 کے سیکشن 17 کی خلاف ورزی ہے جو کسی بھی بچے کو جسمانی سزا یا ذہنی طور پر ہراساں کرنے سے منع کرتا ہے۔

اْدھر اس معاملہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ دارالعلوم دیوبند انگریزی یا کسی دوسری زبان کے خلاف نہیں ہے، لیکن ادارے کے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کو باہرسے کوچنگ لینے اور دیگر کوئی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ طلباء کی اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں تاکہ وہ اپنا پورا وقت اس کورس کے لیے وقف کر سکیں جس کے لیے انہوں نے یہاں داخلہ لیا ہے۔

مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط خبر چلائی کہ دارالعلوم دیوبند نے انگریزی تعلیم پر پابندی لگا دی ہے، جب کہ ایسا نہیں ہے، بلکہ ادارے میں انگریزی کا الگ شعبہ ہے۔ کمپیوٹر کا الگ شعبہ ہے اور پرائمری میں بچوں کو انگریزی، ہندی، ریاضی، سائنس سمیت تمام تعلیم دی جاتی ہے۔ ہم کسی تعلیم کی مخالفت نہیں ہیں، بلکہ جو طالب علموں کے لیے بہتر ہے، وہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ پابندی صرف ان طلبہ کے لیے ہے جو دارالعلوم دیوبند میں عالم اور فاضل کے کورس کے لیے داخلہ لیتے ہیں، لیکن وہ یہاں پڑھنے کے بجائے شہر کے کسی بھی کوچنگ سینٹر میں جا کر انگریزی یا دیگر مضامین پڑھتے ہیں۔ دارالعلوم میں طلبہ کے لیے 24 گھنٹے الگ تدریسی و تربیتی سرگرمیاں ہیں، ایسی صورت حال میں اگر طلبہ باہر جاتے ہیں تو اس ادارے میں ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔”

دار العلوم دیوبند کے ابتدائی درجات کے نصابِ تعلیم میں انگریزی، حساب، سائنس، ہندی وغیرہ سب جیکٹس شامل ہیں، عربی درجات میں عربی زبان، عربی گرامر، فقہ، حدیث اور تفسیر وغیرہ پڑھاکر عالم فاضل بنایا جاتا ہے، دار العلوم کے حالیہ اعلان میں انگریزی پر پابندی کا تعلق صرف ان ہی طلبہ سے ہے۔مولانا نعمانی نے کہا بہت سے ایسے طلبہ ہیں جو مدرسے میں داخلہ لینے کے باوجود باہر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان سب کو ایسا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اگر انہوں نے کسی بھی کورس میں داخلہ لیا ہے تو اسے دل سے پڑھنا چاہیے اور باہر کے کوچنگ سینٹرسے دوری بنا کر رکھنا چاہیے۔ مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے این سی پی سی آر اور اقلیتی کمیشن کے نوٹسوں کا جواب دیا جا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا
قومی خبریں

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل
قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ دوسرا پہلگام نہ ہو-اویسی

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
راجستھان میں ’پرساد‘ کھانے کے بعد 300 سے زیادہ لوگ ہوئے بیمار

راجستھان میں ’پرساد‘ کھانے کے بعد 300 سے زیادہ لوگ ہوئے بیمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

3 گھنٹے ago
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem