وارانسی :گیان واپی مسجد احاطہ میں موجود وضو خانہ کا اے ایس آئی سروے کرائے جانے کے مطالبہ کی درخواست کو عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ وارانسی کورٹ نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس عرضی کو خارج کیا۔ سروے کیلئے درخواست عدالت میں داخل کرنے والی راکھی سنگھ اب اس معاملے میں ہائی کورٹ کا رخ کر سکتی ہیں۔