• Home
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات میں درج مقدمہ خارج

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابل اعتراض نظم پوسٹ کرنے کا الزام تھا-سپریم کورٹ نےکہ نظم میں کوئی جرم نہیں بنتا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2025
in قومی خبریں
0
عمران پرتاپ گڑھی کا مودی حکومت پر حملہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات میں درج مقدمہ کو خارج کر دیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابل اعتراض نظم پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے کہا کہ نظم میں کوئی جرم نہیں بنتا اور ایف آئی آر درج کرنے سے قبل پولیس کو تحریری یا بولے گئے الفاظ کے معنی کو سمجھنا چاہیے۔

جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویاں کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ شہریوں کے اظہار رائے کے حق کو خیالی یا غیر معقول انداز میں کچلا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ فن کی مختلف شکلیں، جیسے شاعری، ڈرامہ اور موسیقی انسانی زندگی کو بامقصد بناتی ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی دی جانی چاہیے۔

عدالت عظمیٰ نے 21 جنوری کو کانگریس ایم پی کو عبوری تحفظ دیتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی تعزیری کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے 17 جنوری کو مقدمہ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد عمران پرتاپ گڑھی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جس نظم پر گجرات پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، وہ عمران پرتاپ گڑھی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس کے اشعار کچھ یوں تھے:

’’…اے خون کے پیاسے بات سنو

ہر دور میں ہم پر وار ہوا

ہر دور میں ہم تلوار بنے

ہم خاک ہوئے، ہم دھول ہوئے

پھر زندہ رہے، پھر پھول ہوئے…”

یہ نظم اس وقت وائرل ہوئی تھی اور بعض حلقوں نے اسے فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے والا قرار دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف گجرات کے جام نگر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پرتاپ گڑھی کے خلاف 3 جنوری کو جام نگر پولیس نے مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے، قومی یکجہتی کے خلاف متعصبانہ بیانات دینے اور مذہبی عقائد کی توہین جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے گجرات پولیس کی ایف آئی آر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا اور کہا کہ اظہار رائے کے حق کو غیر ضروری طور پر محدود نہیں کیا جا سکتا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش
قومی خبریں

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مینڈیٹ دوسروں کو ڈرانے اور دھمکانے کا لائسنس نہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی
قومی خبریں

کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
ممبئی میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص کی موت

دہلی میں نابالغ بچی کے ساتھ انزال کرنے والا شخص گرفتا ر
قومی خبریں

دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر11 میٹرو اسٹیشنز بند

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 2, 2026
مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

Next Post
70ویں بی پی ایس سی کا امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ جاری

بی پی ایس سی ابتدائی امتحان منسوخ کرنے کی درخواستیں خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

7 گھنٹے ago
بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार