• Home
پیر, اکتوبر 5, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
in قومی خبریں
0
مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ جماعت نے عبادت گاہوں کو بار بار نشانہ بنائے جانے، ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی ( ایس آئی آر ) اور پُرامن عوامی احتجاج پرعائد پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے طریقۂ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 13 کروڑ ناموں کو ووٹر فہرستوں سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اس عمل سے سماج میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے۔ووٹر فہرست جمہوری نظام کی بنیاد ہے اور بڑے پیمانے پر کی جانے والی نظرثانی میں غیر معمولی شفافیت اور احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی خودمختاری اور آئینی طرز عمل اور حق رائے دہی سے متعلق معاملات میں عدلیہ کے رویے سے پیدا ہونے والے سوالات نے عوام کے اعتماد کو مزید کمزور کیا ہے۔جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد میں کمی سے ملک کے امن و امان اور استحکام کو بھی خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کےعمل سے متعلق خدشات کی اخلاقی ذمہ داری قبول کریں اور اگر الیکشن کمیشن عوام کا اعتماد برقرار رکھنے میں ناکام ہے تو رضاکارانہ طور پر اپنےعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، نظرثانی سے متاثر ہونے والے ووٹروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے نام دوبارہ ووٹر فہرستوں میں شامل کئے جائیں۔ بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے اور جہاں کسی غلط کام کا ثبوت ملے وہاں کے اہل کاروں کی ذمہ داری طے کی جائے۔ الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری اور غیر متعصبانہ کردار کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تشکیل اور تقرری کے طریقۂ کار میں اصلاحات کی جائیں، جن میں حکومت، اپوزیشن اور عدلیہ کی شرکت لازمی ہو۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے پُرامن جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے پولیس کی کارروائیوں پر بھی سوال اٹھایا ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کی جانب سے منعقدہ حالیہ احتجاج اور 2 اکتوبر کو ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کئے گئے عوامی احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج کی اجازت سے انکار اور پُرامن مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کے واقعات نے اظہار رائے کی آزادی کی گنجائش کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کر دئے ہیں۔ حکومت کے فیصلوں پر سوال اٹھانے کے لیے پُرامن احتجاج ملک کے شہریوں کا جمہوری حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ پُرامن مظاہروں کے لیے پیشگی اجازت کو ضروری نہ بنایا جائے عوامی مظاہروں کے لیے صرف پیشگی اطلاع کافی ہونی چاہئے۔ ہم غیر ضروری حراست اور ایف آئی آر کو ختم کرنے، پولیس کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات اور ذمہ دار پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔پروفیسر سلیم انجینئرنے کہا کہ حکومت کو ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، شہریوں اور تنظیموں سے براہِ راست بات چیت کرنی چاہیے ، عوامی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے شکایات کا ازالہ کرنا چاہیے۔

پریس کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے مساجد، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کو بار بار نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہدامی کارروائیوں سے مذہبی اقلیتوں اور عوام میں بڑے پیمانے پر ناراضگی، تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ عبادت گاہیں مختلف طبقات کے لیے مذہبی اور جذباتی اہمیت رکھتی ہیں، اس لیے ان کے خلاف کسی بھی کارروائی میں انصاف، حساسیت اور قانون کی مکمل پابندی ضروری ہے۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ مسلمانوں اورعیسائیوں کی عبادت گاہوں کے خلاف قانون کے امتیازی اطلاق نے انتظامیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ مذہبی مقامات سے متعلق بار بار پیدا ہونے والے تنازعات کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور عوام کی توجہ اہم معاشی اور سماجی مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔ اگر مذہبی مقامات کو اسی طرح سے نشانہ بنایا جاتا رہا تو احتجاج پھیل سکتا ہے اور ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عبادت گاہوں سے متعلق معاملات میں قوانین کے غلط استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور کسی بھی کارروائی سے پہلے تمام فریقوں کے دعووں کی باریکی سے جانچ کیا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو تنازعات قانونی تصفیے یا دیگر قانونی طریقۂ کار کے ذریعے حل کیا جائے اور انہدامی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ جہاں کسی عدالتی فیصلے یا قانون کے تحت مسماری ناگزیر ہو، وہاں اس پورے عمل کی عدالت کے ذریعے نگرانی ہونی چاہیے۔ ہم ماضی میں کی گئی ان انہدامی کارروائیوں کی بھی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، جن کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جہاں انہدامی کارروائی غیر قانونی ثابت ہو وہاں مناسب اقدامات کرتے ہوئے عبادت گاہوں کی تعمیر نو اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری
قومی خبریں

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
جنتر منتر پر  خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار  کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش
قومی خبریں

جنتر منتر پر خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ
قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مینڈیٹ دوسروں کو ڈرانے اور دھمکانے کا لائسنس نہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی
قومی خبریں

کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
ممبئی میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص کی موت
قومی خبریں

ممبئی میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
Next Post
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

11 گھنٹے ago
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem