• Home
جمعرات, اگست 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

دیہی ترقی کے وزیر نے کہا کہ بی جے پی کی طرح جملے بازی کرنا ہماری حکومت کا کام نہیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2023
in بہار
0
نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

پٹنہ :جنتا دل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) ہیڈکوارٹر میں بدھ کو منعقدہ عوامی سماعت کے پروگرام میں بہار حکومت کے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، شراب بندی کے وزیر سنیل کمار اورچھوٹے آبی وسائل کے وزیر جینت راج نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے عام لوگوں کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔پروگرام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بہار حکومت کے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ جے ڈی یو کا دائرہ کار اوروزیراعلیٰ نتیش کمار کی مقبولیت دن بہ دن بڑھ رہی ہے، اس لیے بی جے پی کے لوگ بے چین ہیں۔ مسٹرشرون کمار نے کہا کہ بی جے پی اپنے اندرونی جھگڑے کو چھپانے کے لیے پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ ہمارے لیڈر مسٹر نتیش کمار جو بھی کرتے ہیں، بہار کے مفاد میں کرتے ہیں۔ بی جے پی کی طرح جملے بازی کرنا ہماری حکومت کا کام نہیں ہے۔ صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے۔ ہم بی جے پی سے پاک ہندوستان بنانے کی مہم میں مضبوطی سے لگے ہوئے ہیں اور ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہار میں بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھلے گا۔
بہار حکومت کے شراب بندی وزیر سنیل کمار نے کہا کہ ہمارا محکمہ نئے سال کے حوالے سے پوری طرح چوکس ہے۔ خاص طور پر سرحدی علاقوں میں زیادہ چوکسی ہے۔ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مسٹر جیتن رام مانجھی کے بیان پر مسٹرسنیل کمار نے کہا کہ کچھ لوگ سرخیوں میں رہنے کے لیے غیر ضروری بیانات دیتے ہیں۔ جب شراب بندی کا قانون نافذ ہوا تو مسٹر جیتن رام مانجھی نے ایوان میں اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
بہار حکومت میں چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جینت راج نے کہا کہ بی جے پی انڈیا اتحاد کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں تقسیم کی خبریں سراسر گمراہ کن اور افواہ ہیں۔ یہ سب مخالفین کی سیاسی سازش ہے۔ بہار کے لوگوں کے ساتھ ساتھ جے ڈی یو کے ہر کارکن کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر پورا بھروسہ ہے اور ہم سب بی جے پی سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مسٹر جینت راج نے کہا کہ اپیندر کشواہا کو این ڈی اے میں عزت نہیں مل رہی ہے، اس لیے وہ بے چین ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی
بہار

بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2026
پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ
بہار

پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2026
مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل
بہار

مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 3, 2026
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس
بہار

نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 28, 2026
ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو
بہار

طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 27, 2026
بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال
بہار

بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 21, 2026
Next Post
ٹھگی کے الزام میں ہریانہ کا سابق کرکٹرگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

الفا جنریشن کا کمال ! کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف

8 گھنٹے ago
مہاراشٹر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی زبان کا عملی علم لازمی

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार