• Home
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مدارس سے متعلق آسام کے وزیر اعلیٰ کا جارحانہ تبصرہ ملک کی توہین: جمعیۃ علماء ہند

مولانا محمودمدنی نے کہا کہ دینی مدرسے قومی ورثہ ہیں، یہاں سے فارغ افرادنے مختلف میدانوں میں ملک کی خدمت کی ہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 22, 2024
in قومی خبریں
0
مدارس سے متعلق آسام کے وزیر اعلیٰ کا جارحانہ تبصرہ ملک کی توہین: جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے حالیہ بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح ہو کہ بہار میں اپنے انتخابی مہم کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سرما نے ’ملا پیدا کرنے والی دکانیں بند کرنے‘ اور ’چار شادیوں کے کاروبار کو ختم کرنے‘ کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ کیا ہے۔اس تبصرہ پر مولانا مدنی نے کہا کہ دینی مدرسے قومی ورثہ ہیں، یہاں سے فارغ ہونے والوں نے مختلف میدانوں میں اس ملک کی خدمت کی ہے اور لگاتار کر رہے ہیں۔ ملک کی آزادی میں ان مدرسوں کے فارغین کی قربانیاں کسی طرح فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ اس لیے دینی مدرسوں کے بارے میں ایسی بے ہودہ اور دل آزار باتیں کرنا درحقیقت ملک کی توہین ہے۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ اس طرح کے تفرقہ انگیز اور اشتعال انگیز تبصرے نہ صرف ہمارے ملک کے سیکولر تانے بانے کو کمزور کرتے ہیں بلکہ نفرت اور باہمی تفرقہ کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ ہندوستان کا آئین ہر شہری کو اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا آئینی و دستوری حق دیتا ہے۔ کسی مخصوص کمیونٹی کو ان کے مذہبی طریقوں کی بنیاد پر نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی دل آزاری کا باعث ہے۔ اور یہ ہمارے آئین میں درج انصاف اور مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ تمام برادریوں کے درمیان امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کی وکالت کی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایک مضبوط اور زیادہ متحد ہندوستان کا راستہ کثرت میں وحدت اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے میں مضمر ہے۔ مولانا مدنی نے تمام سیاسی قائدین پر زور دیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کریں اور ملک کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے والے مسائل پر توجہ دیں۔جمعیۃ علماء ہند الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان بیانات کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تقسیم اور فرقہ وارانہ بیان بازی سے پاک آزاد اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ مولانا مدنی نے عوام اور تمام برادریوں سے امن اور ہم آہنگی کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے متاثر نہ ہوں جن کا مقصد اختلاف پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے اور ہمیں اس ملک کی وراثت کو بچانے کے لیے ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال
قومی خبریں

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

انتخابی ریکارڈ غائب ہونے پر الیکشن کمیشن کی سرزنش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
سورو داس اور آشوتوش رانکا کو  تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2026
دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر  ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا
قومی خبریں

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

ایس آئی آر کےخلاف درخواست میں کئی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت
قومی خبریں

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
Next Post
بھوجپوری اداکار اور گلوکار پون سنگھ بی جے پی سے نکالے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

6 گھنٹے ago
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

انتخابی ریکارڈ غائب ہونے پر الیکشن کمیشن کی سرزنش

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार