• Home
ہفتہ, دسمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

بہنوئی کی ڈگری پرانجینئر میڈیکل کالج میں کارڈیالوجسٹ بن گیا

انتظامیہ کی ناک کے نیچے ملزم گزشتہ 3 سال سے میڈیکل کالج میں ماہرامراض قلب کے عہدے پر تعینات تھا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
in اتر پردیش
0
بہنوئی کی ڈگری پرانجینئر میڈیکل کالج میں کارڈیالوجسٹ  بن گیا

اتر پردیش کے للت پور سے انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک انجینئر اپنے بہنوئی کی ڈگریاں استعمال کر کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر بن کر نوکری کرتا ہوا پایا گیا ہے۔ سب سے زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ملزم گزشتہ 3 سال سے میڈیکل کالج میں ماہرامراض قلب (کارڈیالوجسٹ) کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس نے ملزم ابھینو سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابھینو کے بہنوئی امریکہ میں ہیں اور وہ خود ممبئی کسٹمزمیں تعینات رہا ہے۔

یہ پورا معاملہ صدر کوتوالی علاقے کے تحت میڈیکل کالج سے متعلق ہے۔ اس فراڈ کے انکشاف سے محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ایس پی محمد مشتاق نے کہا کہ ملزم ابھینو سنگھ اپنے بہنوئی ڈاکٹر راجیو گپتا کے نام کا استعمال کرکے گزشتہ 3 سالوں سے ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج میں کارڈیالوجسٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ڈاکٹر راجیو گپتا اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ ملزم نے ان کے نام سے جعلی ڈگریاں، دستاویزات اور دیگر سرٹیفکیٹ بنا کرخود کو ماہر ڈاکٹر ظاہر کر کے نوکری حاصل کرلی۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم ابھینو سنگھ دراصل ڈاکٹر نہیں بلکہ انجینئر ہے۔ اس نے منصوبہ بند طریقے سے اپنے بہنوئی کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف للت پور بلکہ اس سے پہلےمتھرا میں بھی ڈاکٹر راجیو گپتا کے نام سے فرضی ڈاکٹر کے طور پر کام کیا۔ اس انکشاف سے سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ آخر بغیر کسی طبی اہلیت کے وہ کیسے اسپتالوں اور طبی اداروں میں عہدے حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اتنا ہی نہیں ملزم کا مجرمانہ اور متنازعہ ریکارڈ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھینو سنگھ پہلے ممبئی میں کسٹم ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا تھا۔ اسے وہاں بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا اور 16 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ جیل سے رہائی کے بعد اس نے فراڈ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ جعلی دستاویزات کس نے اور کیسے تیار کئے، کن عہدیداروں نے میڈیکل کالج میں تقرری کے وقت ان کی تصدیق کی اور اس پورے نیٹ ورک میں اور کون کون لوگ ملوث ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
اتر پردیش

اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لے کر بی جے پی حکومت پر اٹھائے سوالات

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
اتر پردیش

نہر میں تیزرفتار بائیک گرنے سے 3 نوجوانو ں کی موت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 8, 2025
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی
اتر پردیش

موت کے ایک سال بعد اسسٹنٹ ٹیچرکی برطرفی کا حکم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب
اتر پردیش

یوپی میں ایس آئی آر کی مدت بڑھانے کی درخواست

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
عبداللہ اعظم کی مشکلات میں اضافہ کا اندیشہ
اتر پردیش

عبداللہ اعظم کی مشکلات میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
میرٹھ کے ہندو علاقہ میں گھر خریدنا مسلم خاندان کو مہنگا پڑا
اتر پردیش

میرٹھ کے ہندو علاقہ میں گھر خریدنا مسلم خاندان کو مہنگا پڑا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
Next Post
چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پرانےسارے رکارڈتوڑ دئے

ایس بی آئی لون سستے، مگر ایف ڈی منافع میں کمی

1 گھنٹہ ago
نویں جماعت کے طالب علم نے گڑھی اپنے اغوا کی فرضی کہانی

نویں جماعت کے طالب علم نے گڑھی اپنے اغوا کی فرضی کہانی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem