• Home
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی ضروری۔ مولانا سید ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہند کے صدرنے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند عصری تعلیم کی ہرگز ہرگز مخالف نہیں ہے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 30, 2023
in قومی خبریں
0
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی ضروری۔ مولانا سید ارشد مدنی

نئی دہلی: عصری تعلیم کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند عصری تعلیم کی ہرگز ہرگز مخالف نہیں ہے، قوم کو جہاں علماء فضلاء کی ضرورت ہے وہیں اسے ڈاکٹروں، انجینئروں اور سائنس دانوں کی بھی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ دینی تعلیم کو لازمی تصور کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جمعیۃ علماء دہلی و ہریانہ صوبوں کے ضلعی صدور، نظما اور ارکان مرکزیہ کے ایک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف، ہماری سیاست، ہماری کارکردگی پوری طرح ہمارے اکابرین کی مرہون منت ہے اور اسی کو ہم اپنے لئے مشعل راہ سمجھتے ہیں، ان کے طریقہ کار سے ہٹ کر کوئی نیا طریقہ کار اختیار کرنا ہم جماعت کے لئے مفید نہیں سمجھتے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہمارے اکابر بھی علوم عصریہ کے مخالف نہیں تھے، حالانکہ یہ سب کے سب عالم اور علوم نبوت کے ماہر تھے، ملک کی آزادی کے لئے انہوں نے انگریزوں کے خلاف طویل جدوجہد کی اور جان و مال کی قربانی بھی دی، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ انگریزی تعلیم کے خلاف نہیں تھے، چنانچہ جب ملک آزاد ہوا تو جمعیۃ علماء ہند کی قیادت نے مدارس اور اسکولوں کے قیام کے لئے باضابطہ طور پر ایک ملک گیر تحریک چلائی کیونکہ وہ اس بات کو سمجھتے تھے کہ قوم کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی موقف یہی ہے کہ علوم عصریہ بھی ہمارے لئے ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم وہ اس لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر ہمارا بچہ ڈاکٹر انجینئر بن گیا ہے تو اسے اتنی دینی تعلیم تو ہونی ہی چاہئے کہ وہ آخری وقت میں کلمہ پڑھ سکے۔ انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ عصری تعلیم کے تعلق سے جنوبی ہندوستان کے مسلمانوں میں جو شعور ہے وہ شمالی ہندوستان کے مسلمانوں میں نہیں ہے، ہم شادی بیاہ اور دوسری خرافات والی چیزوں پر تو لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن اسکول و کالج کھولنے کے بارے میں نہیں سوچتے، ایسا نہیں ہے کہ جنوب کے مقابلہ شمالی مسلمانوں کے پاس سرمایہ کی کمی ہے، درحقیقت ان کے اندر شعور نہیں ہے جس کو پیدا کرنے کی اب اشد ضرورت ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلم لڑکیوں سے ہندو لڑکوں کی شادیوں کے افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں یہ بلا سبب نہیں ہے بلکہ فرقہ پرستوں کا ایک ٹولہ منظم طور پر اس کی پشت پناہی کر رہا ہے کہ مسلم بچیوں کو مرتدد بنایا جائے، انہوں نے آگے کہا کہ اس کو لیکر فرقہ پرستوں نے جو پروپیگنڈہ کیا اس کے دباؤ میں لوجہاد کی خود ساختہ اصطلاح کے خلاف بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں قانون بھی بنا دیا گیا، لیکن اس کے نفاذ میں بدترین امتیاز برتا گیا، اگر کسی مسلم لڑکے نے اس طرح کی بدبختی کی تو اس کے پورے خاندان کو اٹھا کر جیل بھیج دیا گیا لیکن جب اس طرح کی حرکت کسی ہندو لڑکے نے کی تو کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ انتظامیہ کے لوگوں نے اس کی پشت پناہی کی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس کا توڑ یہ ہے کہ مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ تعلیمی ادارے کھولیں، جہاں محفوظ دینی ماحول میں قوم کے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ اگر ابھی کچھ نہ کیا گیا تو دس سال بعد یہ صورتحال دھماکہ خیز بھی ہوسکتی ہے، اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس امید پر ہرگز نہ رہیں کہ سرکاریں آپ کے لئے کچھ کریں گی، کیونکہ 1947سے ہی تمام سیاسی پارٹیوں میں گھسے ہوئے فرقہ پرست لوگوں کی متفقہ پالیسی یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہونے دیں، یہ ہی وجہ ہے کہ آزادی کے75سال بعد بھی مسلمان ملک کی سب سے پسماندہ قوم ہیں، یہاں تک کہ وہ ہر شعبہ میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ارباب اقتدار کی ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی میدان سے باہر کر دیا سچر کمیٹی کی رپورٹ اس کی شہادت دیتی ہے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں۔ انہوں نے قوم کے بااثر افراد سے یہ اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ ایسے اسکول و کالج بنائیں جہاں وہ دینی ماحول میں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔
آج مسلمانوں میں پڑھے لکھے لوگوں کی کمی نہیں ہیں، ان میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بڑھا ہے ناموافق حالات میں بھی قوم نے زندہ رہنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ نہیں چھوڑا لیکن آج بھی شمالی ہندوستان میں اچھے اور معیاری تعلیمی اداروں کی کمی ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ عصری تعلیم کے لئے عصری اسکول و کالج بھی ضروری ہیں، آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں کوئی بات نہیں کسی جھوپڑی میں بچیوں کے لئے اسکول کھول دیں آپ اگر ایسا کریں گے تویہ ثابت کر دیں گے کہ آپ کے اندر قومی شعور ہے اور آپ ایک زندہ قوم ہیں، ایسا نہیں کریں گے تو مردہ ہو جائیں گے۔ مولانا مدنی نے صاف لفظوں میں کہا کہ مسلم فرقہ پرستی ہویا ہندو فرقہ پرستی جمعیۃ علماء ہند ہر طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف ہے کیونکہ یہ ملک کے اتحاد و سلامتی کے لئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد جب مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی بعض لوگوں کی طرف سے سازش ہوئی تواس کے خلاف اٹھنے والی پہلی آواز جمعیۃ لماء ہند کی تھی۔ ہمارے بزرگوں کا نظریہ یہ تھا کہ جب ہم اس ملک میں تیرہ چودہ سو برس سے محبت اور اخوت کے ساتھ رہتے آئے ہیں تواب آزادی کے بعد ہم ایک ساتھ کیوں نہیں رہ سکتے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو  تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2026
دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر  ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا
قومی خبریں

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

ایس آئی آر کےخلاف درخواست میں کئی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت
قومی خبریں

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت  کا  فیصلہ
قومی خبریں

کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، انڈیا بلاک کی عرضی درج
قومی خبریں

ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، انڈیا بلاک کی عرضی درج

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
Next Post
مغربی بنگال میں قومی ترانے کی توہین کرنے پر بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

مغربی بنگال میں قومی ترانے کی توہین کرنے پر بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو  تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

20 گھنٹے ago
دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی ’آرامکو‘ پر حوثیوں  کا میزائل حملہ

دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی ’آرامکو‘ پر حوثیوں کا میزائل حملہ

20 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem