• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

تمل ناڈو کے بعد مہاراشٹر میں بھی شروع ہوا لسانی تنازعہ

آر ایس ایس لیڈر بھیاجی جوشی کے بیان پر شیو سینا یو بی ٹی اور کانگریس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 7, 2025
in قومی خبریں
0
تمل ناڈو کے بعد مہاراشٹر میں بھی شروع ہوا لسانی تنازعہ

ممبئی:تمل ناڈو میں جاری لسانی تنازعہ کے درمیان اب مہاراشٹر میں بھی لسانی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر بھیاجی جوشی کے ایک بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ حال ہی میں سنگھ لیڈر بھیاجی جوشی نے کہا تھا کہ جو لوگ ممبئی آتے ہیں، انہیں مراٹھی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھیاجی جوشی کے اسی بیان پر شیو سینا یو بی ٹی اور کانگریس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھیاجی جوشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ممبئی میں ایک نہیں، کئی زبانیں ہیں۔ ممبئی کے ہر حصے کی اپنی الگ زبان ہے، گھاٹ کوپر علاقے کی زبان گجراتی ہے۔ اس لیے اگر آپ ممبئی میں رہتے ہیں یا پھر یہاں آنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کو مراٹھی سیکھنی پڑے۔‘‘ حالانکہ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’مراٹھی ممبئی کی زبان ہے اور باہر سے آنے والے اور دیگر زبانیں بولنے والوں کو بھی اسے سمھجنا چاہیے۔ مراٹھی میری مادری زبان ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔‘‘ جوشی نے یہ بیان بدھ (5 مارچ) کو ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں ایک پروگرام میں دیا تھا۔ بیان پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد آر ایس ایس لیڈر نے اپنی صفائی پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ گھاٹ کوپر پروگرام میں ان کے تبصرے کو غلط انداز میں سمجھا گیا ہے۔

بھیاجی جوشی کے بیان کے جواب میں شیو سینا یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’دوسری جگہوں سے لوگ ہماری ریاست میں آتے ہیں اور یہاں بس بھی جاتے ہیں، لیکن یہاں کی زبان مراٹھی ہے، جیسے تمل ناڈو کی زبان تمل ہے اور کرناٹک کی زبان کنڑ، اسی طرح ممبئی کی زبان مراٹھی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کل سریش بھیاجی نے کہا کہ گھاٹ کوپر کی زبان گجراتی ہو سکتی ہے، لیکن یہ بالکل ممکن نہیں ہے۔ ممبئی کی زبان مراٹھی ہے۔ اس حکومت نے ممبئی میں ’مراٹھی بھاشا بھون‘ کی تعمیر بھی روک دی، کیونکہ یہ لوگ مہاراشٹر اور مراٹھی زبان کی توہین کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی مراٹھی زبان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر کی زبان مراٹھی ہے اور جو بھی یہاں رہتا ہے، اسے مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے۔ دراصل اسمبلی میں شیو سینا یو بی ٹی کے رکن اسمبلی بھاسکر جادھو نے سوال کیا تھا کہ حکومت آر ایس ایس لیڈر سریش بھیاجی جوشی کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور بتائے کہ ممبئی آنے والے لوگوں کو مراٹھی سیکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ فڑنویس نے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’میں نے بھیاجی جوشی کا بیان نہیں سنا ہے، لیکن ممبئی اور مہاراشٹر کی زبان مراٹھی ہی ہے۔ یہاں سب کو مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے۔‘‘ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ہماری حکومت دیگر زبانوں کا احترام کرتی ہے، لیکن اگر کوئی اپنی زبان سے پیار کرتا ہے تو اسے دوسری زبانوں کا بھی احترام کرنا چاہیے۔‘‘

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ
قومی خبریں

ہماچل پردیش کی ضلع عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
Next Post
مرکزی حکومت کا نیا ٹیکس قانون آج سے نافذ

مودی حکومت کا نیا انکم ٹیکس قانون رازداری پر براہ راست حملہ ہے۔کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

3 گھنٹے ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem