جدہ : جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی طبی ٹیم نے دو عمرہ زائرین کی جان بچالی ہے جنہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ ایک عمرہ زائر پاکستانی ہے جس کی عمر 70 سال ہے جبکہ دوسرا ازبک زائر ہے جس کی عمر 68 سال ہے۔طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’دونوں زائرین کے دل کی دھڑکن مکمل طور پر بند ہوگئی تھی‘۔’بر وقت مداخلت سے دل کی دھڑکن بحال کرکے ان کی جان بچالی گئی ہے۔طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیم 24 گھنٹے موجود ہے‘۔ ’ایئرپورٹ پر طبی ٹیم کے پاس جان بچانے کے لیے تمام آلات موجود ہیں جبکہ ہنگامی حالات میں مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی بھی سہولت ہے۔