• Home
منگل, ستمبر 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

افغانستان میں طالبان حکومت کا موسیقی کےخلاف سخت قدم

موسیقی کے متعدد آلات گٹار، ہارمونیم وغیرہ جلائے جانے لگے

by Qaumi Tanzeem
اگست 1, 2023
in عالمی خبریں
0
افغانستان میں طالبان حکومت کا موسیقی کےخلاف سخت قدم

کابل :افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے اتوار کو بتایا کہ طالبان کی مذہبی پولیس نے مغربی صوبے ہرات میں مبینہ طورپر موسیقی کے متعدد آلات جلا دیے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت برائے ‘امر بالمعروف ونہی عن المنکر‘ کے صوبائی سربراہ شیخ عزیز الرحمان نے کہا کہ موسیقی نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی‘‘ کا باعث بنتی ہے اور لوگ بدعنوان ہو سکتے ہیں۔
طالبان نے 1990ء کی دہائی میں جب آخری مرتبہ افغانستان پران کا کنٹرول تھا،غیر مذہبی موسیقی پر پابندی لگا دی تھی۔ اس بارے میں منظر عام پر آنے والی تصویروں میں موسیقی کے متعدد آلات بشمول گٹار، ہارمونیم وغیرہ کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور جس جگہ یہ کارروائی کی گئی وہاں طالبان کے اہلکار کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔افغانستان میں موسیقی کی قدیم روایتی شکل ایک عرصے سے ہندو کش کی اس ریاست کی ثقافت رہی ہے جو کہ ایرانی اور بھارتی کلاسیکی موسیقی سے متاثر ہے۔ تاہم افغانستان میں اب ایک ایسا پاپ میوزک بھی تیزی سے فروغ پارہا ہے جس میں الیکٹرانک آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔
کلاسیکی موسیقی اور پاپ میوزک دونوں ہی طرح کی موسیقی نے سن 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پہلے کے 20 سالوں میں کافی ترقی کی ہے۔ لیکن اگست 2021 ء میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے طالبان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سخت قوانین نافذ کر رہے ہیں۔
افغانستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک جو ایک وقت اپنی ہمہ جہت ثقافتی اور موسیقی کی سرگرمیوں کے لیے کا فی مشہور تھا، کے طلبا اور اساتذہ، طالبان کے کنٹرول کے بعد سے، کلاسوں میں واپس نہیں آئے ہیں۔ بہت سے موسیقار ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
طالبان نے اگست 2021 ء میں اقتدار پر دوبارہ کنٹرول کے بعد سابقہ حکمرانی کے مقابلے میں زیادہ اعتدال پسند رویہ اپنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی اجازت دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ لیکن اس کی بجائے انہوں نے انتہا پسندانہ نظریات پر مبنی قوانین جسے وہ شرعی قوانین کا نام دیتے ہیں، کے مطابق سخت تر قوانین دوبارہ نافذ کردیے۔ ان قوانین کے تحت سرعام پھانسی دینا، چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کرنا اور خواتین کی بیشتر ملازمتوں پر بھی پابندی لگادینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
گذشتہ ہفتے کے اوائل میں طالبان نے افغانستان کے تمام بیوٹی سیلونز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ان کے بقول یہ اسلام کے مطابق یہ ایک حرام کاروبار ہے اوریہ شادی کی تقریبات کے دوران دولہا کے خاندانوں کے لیے معاشی پریشانیوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای
عالمی خبریں

ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت
عالمی خبریں

سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کے سفر سے گریز کریں – امریکہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی
عالمی خبریں

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس
عالمی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
Next Post
منی پور سے منسلک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا سالیسٹر سےجنرل تلخ سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پرویش ورما کے خلاف تھپڑ مارنے کی شکایت پر این سی آر درج

4 گھنٹے ago
ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای

ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार