مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے معروف موذن شیخ ابراہیم بن عادل حمزہ المدنی 50 برس کی عمر میں پیر، 21 ستمبر کی صبح انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد مسجد الحرام اور حرمین شریفین سے وابستہ افراد نے تعزیتی پیغامات جاری کئے ۔شیخ ابراہیم المدنی مدینہ منورہ میں 1976 میں پیدا ہوئے تھے اور 2017 سے مسجد الحرام کے مرکزی موذنین میں شامل تھے۔ ان کی آواز بالخصوص فجر کی اذان اور تکبیرات کے حوالے سے نمازیوں میں جانی جاتی تھی۔رپورٹس کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی نے انتقال سے قبل پیر کی صبح مسجد الحرام میں فجر کی اذان دی تھی۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں خانہ کعبہ کے منظر کے ساتھ ان کی آواز مسجد الحرام کے لاؤڈ اسپیکرز سے سنائی دیتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ان کی نماز جنازہ پیر کو نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی ۔ انہیں مکہ مکرمہ کے جنت المعلیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔شیخ ابراہیم المدنی کا تعلق مدینہ منورہ سے تھا ۔


















