• Home
جمعرات, جولائی 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی سے حج پروازوں کا پہلا مرحلہ مکمل

حج پروازوں کے پہلے مرحلے میں 31 پروازوں کے ذریعے 12187 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

by Qaumi Tanzeem
مئی 4, 2026
in قومی خبریں
0
دہلی سے حج پروازوں کا پہلا مرحلہ مکمل

نئی دہلی: حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے ملک بھر سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ، دارالحکومت دہلی سے مقدس سفر کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوا تھا، جو 4 مئی کی صبح 9 بج کر 45 منٹ پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے روانہ ہونے والی سعودی عربیہ ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 5909 کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس پہلے مرحلے کے دوران 18 اپریل سے 4 مئی تک مجموعی طور پر 31 پروازوں کے ذریعے 12187 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ان میں 6226 مرد اور 5661 خواتین شامل ہیں۔ عازمین مدینہ منورہ میں تقریباً آٹھ دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

حج پروازوں کا دوسرا مرحلہ 6 مئی سے شروع ہوگا، جس میں عازمین کو جدہ کے راستے مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔ اس مرحلے میں سعودی عربیہ ایئرلائن کی 23 پروازوں کے ذریعے 8855 عازمین حج کی روانگی طے ہے۔ یہ سلسلہ 20 مئی تک جاری رہے گا، جس روز آخری حج پرواز روانہ ہوگی۔

حج 2026 کے لیے ملک بھر سے مجموعی طور پر 175025 عازمین حج کے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام صرف دہلی سے 21100 عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں، جن میں 20 ریاستوں کے عازمین شامل ہیں۔ ان میں دہلی، مغربی اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر کے عازمین نمایاں تعداد میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق عازمین کے سفر کو سہل اور منظم بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر روانگی کے مراحل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات، رہنمائی اور دیگر خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دہلی سے حج پروازوں کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس میں عازمین کو براہ راست مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا۔ حکام کو امید ہے کہ باقی پروازیں بھی اسی نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہوں گی۔ (پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش
قومی خبریں

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

تیسری زبان چھٹی جماعت سے پڑھائی جائے- سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
تیسرے مرحلے کے تحت ملک کی 11 ریاستوں میں پولنگ کل
قومی خبریں

دہلی سے کرناٹک تک ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد
قومی خبریں

عمر خالد کو ہفتے میں دو بار اہل خانہ سے ای ملاقات کی اجازت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
ہندوستان میں عیدالاضحی 17 جون بروز پیرکو
قومی خبریں

ماہِ صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آنے کی تصدیق

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری
قومی خبریں

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
Next Post
مغربی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر-وزارتِ خارجہ

مغربی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر-وزارتِ خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

19 منٹس ago
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

تیسری زبان چھٹی جماعت سے پڑھائی جائے- سپریم کورٹ

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem