• Home
منگل, ستمبر 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

گوپال گنج سے منسلک سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز ثاقب حسین کی کہانی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
in بہار
0
ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

ثاقب حسین ان گیند بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے آئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں 4 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے لیے کھیلتے ہوئے ثاقب حسین نے 4 اوورس میں 24 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب کے علاوہ پرفل ہِنگے نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں، ان کا بھی یہ ڈیبیو میچ تھا۔ یہاں ہم ثاقب حسین کی زندگی کی ان جدوجہد کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں پار کر کے وہ آج سرخیوں میں آئے ہیں۔ ان کی زندگی غربت میں گزری، جب وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) میں شامل ہوئے تھے تب فرنچائزی نے ان کا ایک انٹرویو شیئر کیا تھا۔ انٹرویو میں ان کے والد نے بتایا تھا کہ کبھی ایک وقت کے کھانے کے بارے میں بھی سوچنا پڑتا تھا۔ انہوں نے ثاقب کے رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی معاشی صورتحال کو سمجھتا تھا۔

ثاقب حسین کی والدہ نے بھی اس انٹرویو میں بتایا کہ کیسے ان کے بیٹے کو کرکٹ کے جوتے چاہیے تھے، لیکن کافی مہنگے ہونے کی وجہ سے وہ خرید نہیں پا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹا مایوس تھا، اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے، تب ان کی ماں نے زیور بیچ کر انہیں اسپائک شوز دلائے۔ ان کے والد کسان تھے، لیکن گھٹنوں میں پریشانی کی وجہ سے وہ کام نہیں کر پاتے تھے۔ ثاقب حسین نے اس انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ہی والد سے کام نہ کرنے کو کہا تھا۔ ثاقب شروع میں فوج میں بھرتی ہونا چاہتے تھے، اس کے لیے وہ تیاری بھی کرتے تھے۔ پھر انہوں نے ٹینس بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ ثاقب حسین کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر ان کے دوستوں اور دیگر لوگوں نے انہیں پروفیشنل کرکٹر بننے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ ثاقب حسین بہار کے گوپال گنج سے آتے ہیں، جنہیں آئی پی ایل میں سب سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے خریدا تھا۔ کے کے آر نے انہیں 2024 میں 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا، لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ کولکاتہ سے ریلیز کیے جانے کے بعد رواں سیزن (آئی پی ایل 2026) کے لیے سن رائزس حیدرآباد نے انہیں 30 لاکھ روپے میں خریدا، جن کے لیے انہوں نے پہلے ہی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ قابل ذکر ہے کہ ثاقب حسین کی آئی پی ایل میں انٹری سید مشتاق علی ٹرافی میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد ہوئی۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں بہار کے لیے سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) میں ڈیبیو کیا، جس کے دوسرے ہی میچ میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس ٹورنامنٹ میں آئی پی یل فرنچائزز کی اسکاؤٹ ٹیم بھی موجود تھی، جن کی نظر ثاقب کی گیند بازی پر پڑی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل
بہار

اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2026
منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے
بہار

منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2026
پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا
بہار

پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد
بہار

’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری
بہار

سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر
بہار

پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
Next Post
بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تقریر میں ان شاء اللہ اور جزاک اللہ کہنے پر آئی پی ایس افسر کے خلاف کاروائی

3 گھنٹے ago
اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार