• Home
اتوار, نومبر 22, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

مہاراشٹر میں لاڈکی بہن یوجنا کی ایڈوانس رقم پر روک

کانگریس کی شکایت پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ-صرف دسمبر 2025 کی باقاعدہ قسط دینے کی اجازت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 13, 2026
in ریاستی خبریں
0
مہاراشٹر میں لاڈکی بہن یوجنا کی ایڈوانس رقم پر روک

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاست میں نافذ مثالی ضابطۂ اخلاق کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ’ماجھی لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تحت جنوری 2026 کی قسط ایڈوانس میں دینے پر روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست کے مختلف شہروں میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے مکر سنکرانتی کے موقع پر دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کی دو قسطیں ایک ساتھ یعنی 3 ہزار روپے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد کانگریس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے مثالی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس معاملے میں مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔

مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سکریٹری سندیش کونڈویلکر نے الیکشن کمیشن کو ارسال شکایت میں کہا کہ ووٹنگ سے عین قبل اتنی بڑی رقم کی منتقلی خواتین ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ انہوں نے اسے اجتماعی سرکاری رشوت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری کو 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ہونے والی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اس طرح کی ادائیگی غیر مناسب ہے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری راجیش اگروال سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ چیف سیکریٹری نے اپنی وضاحت میں کہا کہ لاڈکی بہن یوجنا ایک مسلسل جاری رہنے والی اسکیم ہے، بالکل سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کی طرح اور انتخابی اعلان سے قبل شروع ہونے والی ایسی اسکیموں کو ضابطۂ اخلاق کے دوران بھی جاری رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے اپنے حتمی فیصلے میں واضح کیا کہ دسمبر 2025 کی معمول کی قسط ادا کی جا سکتی ہے لیکن جنوری 2026 کی قسط ایڈوانس میں جاری نہیں کی جا سکتی۔کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی کہ نہ تو نئے مستحقین کو شامل کیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کا اضافی فائدہ دیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو 14 جنوری سے پہلے جنوری کی قسط منتقل کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ اسکیم انتخابی پابندیوں سے آزاد ہے اور خواتین کو ان کا حق ملتا رہے گا۔ دوسری جانب کانگریس نے واضح کیا کہ وہ اسکیم کی مخالفت نہیں کر رہی، بلکہ انتخابات سے قبل ایڈوانس ادائیگی کو نامناسب سمجھتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اس موقف کو خواتین مخالف رویہ قرار دیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دوسرے مرحلے کے تحت 88سیٹوں پر پولنگ آج
ریاستی خبریں

دہلی میں ایس آئی آر کے تحت فارم 6 کے 3.16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2026
جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں
بہار

راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
دلجیت دوسانجھ کے 27 نومبر کو  ہونے والے کنسرٹ کے لیے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ
ریاستی خبریں

دلجیت دوسانجھ کے 27 نومبر کو ہونے والے کنسرٹ کے لیے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
بچہ ابھی پیدا ہوا ہے، اسے سانس لینے دو، آگے آگے  دیکھئے، کیا ہوتا ہے-سپریہ سولے
ریاستی خبریں

انضمام معاملہ پر سپریا سولے نے دیا دو ٹوک بیان

by Qaumi Tanzeem
نومبر 14, 2026
آسام میں کازیرنگا کے قریب بھیانک سڑک حادثہ
ریاستی خبریں

آسام میں کازیرنگا کے قریب بھیانک سڑک حادثہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 14, 2026
Next Post
کف سیرپ کی غیر قانونی تجارت کے  معاملے میں اہم پیش رفت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

والد ملائم سنگھ کی باتیں یاد کر یوم پیدائش پر جذباتی ہوئے اکھلیش یادو

11 گھنٹے ago
میانمار کی جانب سے بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ مسترد

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार