• Home
جمعہ, جولائی 10, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

’ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل‘ کے عنوان پر سیمینار

اسلامی مالیات، زکوٰۃ کے اجتماعی نظام اور سرکاری اسکیموں تک مسلمانوں کی رسائی جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیےگیے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2025
in قومی خبریں
0
’ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل‘ کے عنوان پر سیمینار

نئی دہلی: سینٹر فار ریسرچ آن مدرسہ ایجوکیشن، شعبۂ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی اور اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے اشتراک سے ’ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل‘ کے عنوان پر 2 روزہ قومی سیمینار کا انعقاد (27-26 نومبر 2025) ہمدرد کنونشن سینٹر میں عمل میں آیا۔سیمینار کے افتتاحی اجلاس کا آغاز بی اے سال دوم کے طالب علم اوصاف ایاز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صدارت کے فرائض کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) نے انجام د ئیے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا  بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کلیدی خطبہ اُن کی غیر موجودگی میں شمیم اختر قاسمی نے پیش کیا۔

افتتاحی اجلاس کو مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس فاروق، صدر تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ  ویلفیر سوسائٹی، نئی دہلی، مہمانِ اعزازی مولانا عتیق احمد بستوی، سکریٹری برائے اکیڈمک امور، ایفا، پروفیسر ایس مہرتاج بیگم، ڈین اسکول آف ہیومنیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر صفیہ عامر (کنوینر سیمینار) اور دیگر معزز مقررین نے خطاب کیا۔ جبکہ کلمات صدارت کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) نے پیش کیے۔ انہوں نے مسلمانان ہند کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز کا حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ جواب دینے پر زور دیا۔

2 دن جاری رہنے والے اس علمی اجتماع میں ملک کی متعدد جامعات، مدارس اور تحقیقی اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، معاشی محرومی، خواتین کی تعلیم، مدارس کی عصری ضروریات، اسلامی مالیات، زکوٰۃ کے اجتماعی نظام اور سرکاری اسکیموں تک مسلمانوں کی رسائی جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر بصیر احمد خان (سابق پرو وائس چانسلر IGNOU) نے کی جبکہ سیمینار کی رپورٹ ڈاکٹر وارث مظہری (ڈائریکٹر سیمینار) نے پیش کی۔

سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم اور معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں جن کے تدارک کے لیے مختلف سطحوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ موثر حکمت عملی اور منصوبہ بند اجتماعی کوششوں کے بغیر ان چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ اختتامی کلمات صدر شعبہ ڈاکٹر  ارشد حسین نے ادا کیے اور جنید خواجہ نے شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نجم السحر نے انجام دئیے۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے
قومی خبریں

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
حیدرآباد میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے تین بچوں کی موت
قومی خبریں

13 ریاستوں کے لیے شدید بارش کے پیشِ نظر آرینج اور یلو الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں خوف کا ماحول
قومی خبریں

کورونا نے پھر دی دستک!آندھرا پردیش میں 2 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
اقتدار میں واپس آنے پر ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافڈ کرنے کا امت شاہ کا اعلان
قومی خبریں

مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2026
رام مندر احاطہ میں گولی لگنے سے پی اے سی جوان مجروح
قومی خبریں

رام مندر چندہ تنازعہ میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر فیض آباد بار ایسوسی ایشن برہم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2026
فلم ’ستلج‘ پر پابندی کے خلاف اکالی رہنماؤں کا احتجاج
قومی خبریں

فلم ’ستلج‘ پر پابندی کے خلاف اکالی رہنماؤں کا احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2026
Next Post
خواتین سے متعلق بڑھتے جرائم پر الکا لامبا فکر مند

خواتین سے متعلق بڑھتے جرائم پر الکا لامبا فکر مند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

2 گھنٹے ago
حیدرآباد میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے تین بچوں کی موت

13 ریاستوں کے لیے شدید بارش کے پیشِ نظر آرینج اور یلو الرٹ جاری

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem