• Home
جمعہ, اکتوبر 3, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    روہتاس ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ-4 افراد کی موت

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    اس ملک کی مٹی میں میرے خاندان کا خون ملا ہوا ہے ۔پرینکا

    پرینکا گاندھی کا بہار دورہ آج

    پاکستان میں عام انتخابات جنوری میں ہونگے

    بہار اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان 6 اکتوبر کے بعدممکن

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

آگرہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران 13 نوجوان غرقاب

3 لاشیں برآمد ہوئیں، 9 ابھی لاپتہ، حفاظتی اقدامات اور فوری امداد کے فقدان پر عوام میں غم و غصہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2025
in اتر پردیش
0
یمنا خطرے کی سطح سے اوپر، دہلی میں ہائی الرٹ

آگرہ کے خیراگڑھ میں واقع اُٹنگن ندی میں دُرگا مورتی کے وسرجن (پانی میں غرق آب کرنے کی رسم) کے دوران ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ گاؤں کُسیارپور ڈوگر والا کے 13 نوجوان ندی کے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ایک نوجوان، وشنو (20)، کو بچا لیا گیا، جبکہ تین لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور اب بھی 9 نوجوان لاپتہ ہیں، جن میں 5 نابالغ شامل ہیں۔ اس حادثے نے علاقے میں غم و ماتم کی فضا پیدا کر دی ہے۔

حادثہ جمعرات کے دن دوپہر تقریباً ایک بجے پیش آیا، جب گاؤں کے 40 سے 50 لوگ مورتی وسرجن کے لیے اٹنگن ندی پہنچے۔ چار فٹ اونچی مورتی کا دسہرہ کے دن ندی میں وسرجن کیا جانا تھا۔ 11 سے 15 نوجوان اور لڑکے ندی میں مورتی کو لے جانے کے لیے داخل ہوئے۔

مقامی افراد کے مطابق، مورتی کو ندی کے بیچ میں لے جاتے وقت ایک نوجوان کا پاؤں پھسل گیا، جسے بچانے کی کوشش میں باقی نوجوان اور لڑکے بھی گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ سب نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا اور مورتٰی تھامے رکھی، مگر پانی کی گہرائی اور گڑھوں کی ناواقفیت کے سبب وہ سب ڈوب گئے۔

مقامی لوگوں نے فوری اقدام کرتے ہوئے وشنو کو زندہ نکالا، تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اسے ایس این میڈیکل کالج، آگرہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے اوم پال (25) اور گگن (24) کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دیر رات تک نوجوان منوج کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ باقی 9 نوجوانوں کی تلاش ایس ڈی آر ایف اور دیگر مقامی غوطہ خور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حادثے کے وقت مقام پر کافی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ خبر ملنے کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ مقامی لوگوں نے ایس ڈی آر ایف ٹیم کی دیر سے آمد پر ناراضگی ظاہر کی جام لگا دیا گیا، جو تقریباً دو گھنٹے بعد ختم کیا گیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت
اتر پردیش

فتح پور میں بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد  جیل سے ضمانت پر باہر
اتر پردیش

سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد جیل سے ضمانت پر باہر

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے معاملے میں ہندوستان نمبر 1
اتر پردیش

بریلی میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز 30 ستمبر تک معطل رہیں گی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2025
ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے3 افراد ہلاک
اتر پردیش

اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آج گرج اور چمک کے ساتھ بارش کے آثار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2025
بریلی میں ’آئی لو محمدؐ‘ جلوس میں ہنگامہ، مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
اتر پردیش

بریلی میں ’آئی لو محمدؐ‘ جلوس میں ہنگامہ، مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2025
مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد
اتر پردیش

یوپی میں 558 امداد یافتہ مداراس کی تحقیقات پر الٰہ آباد ہائی کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یمنا خطرے کی سطح سے اوپر، دہلی میں ہائی الرٹ

آگرہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران 13 نوجوان غرقاب

4 منٹس ago
جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

جے این یو میں راون کے پتلے پر عمر خالد اور شرجیل امام کی تصاویر

42 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem