بریلی:بریلی میں مزید ایک دن کے لیے انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز اور ایس ایم ایس سروسز بھی 30 ستمبر تک معطل ہیں۔ بریلی میں نماز جمعہ کے بعد بھڑکنے والے تشدد کے بعد 28 اور 29 ستمبر کو انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ آج انٹرنیٹ سروسز اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔