• Home
جمعرات, مئی 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

ماک ڈرل کا مقصد جنگ جیسے حالات اور دشمن کے حملوں کے پیش نظر عام لوگوں کو بیدار کرنا ہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

نئی دہلی :پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی فوج نے نہ صرف ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ معصوم جانوں کا بدلہ دہشت گردوں سے لے لیا ہے، بلکہ دشمن ملک کے ساتھ جنگ کی صورت میں ان کے دانت کھٹے کرنے کی پوری تیاری بھی کر لی ہے۔ آج مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر راجدھانی دہلی سمیت ملک کے سینکڑوں علاقوں میں ماک ڈرل کی گئی اور لوگوں کو بیدار کیا گیا کہ انھیں جنگ کی صورت میں کس طرح کے اقدام کرنے چاہئیں۔ اس ماک ڈرل کے ذریعہ لوگوں کو بتایا گیا کہ جنگ جیسے حالات اور دشمنوں کے حملوں کے وقت وہ خود کو کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح انتظامیہ نے یہ بھی اندازہ کیا کہ جنگ کے لیے تیاریاں کتنی ہو چکی ہے۔

ہندوستانی فوج نے آج دہلی کے خان مارکیٹ میں ماک ڈرل کی، جس میں سیکورٹی فورسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق محکموں نے حصہ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے ہلسورو جھیل، جئے پور کے ایم آئی روڈ، پونے کے کونسل ہال سمیت حیدر آباد کے کاچے گوڑا ریلوے اسٹیشن پر ماک ڈرل کی گئی۔ پنجاب کے امرتسر میں بھی سول ڈیفنس اور پولیس ٹیموں نے مل کر ماک ڈرل کی۔

ممبئی سے آ رہی رپورٹس کے مطابق کراس میدان اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پر ماک ڈرل کے ذریعہ دشمن کے حملوں سے نمٹنے کی تیاری کا مظاہرہ کیا گیا۔ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس یونٹ کی طرف سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پر ماک ڈرل کی گئی۔ اس دوران ریلوے کی سرگرمی کے ساتھ ہی عوام کو محتاط رہنے کا پیغام دیا گیا۔ بہار میں بھی راجدھانی پٹنہ سمیت کچھ دیگر مقامات پر ماک ڈرل کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کی گئی۔ اس دوران متعلقہ علاقے میں پوری طرح سے تاریکی دیکھنے کو ملی۔

اتر پردیش میں 17 مقامات پر ماک ڈرل کی گئی۔ لکھنؤ واقع پولیس میں ہوئی ماک ڈرل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی نظریں رہیں۔ دوسری طرف بھوپال کے ڈی بی مال اور پولیس لائن سمیت 5 مقامات پر ماک ڈرل کی گئی۔ نہرو نگر پولیس لائن میں ماک ڈرل میں ڈیمو کے لیے عارضی طور سے بنائے گئے گھر میں آگ لگائی گئی۔ آگ اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے کس طرح کے اقدام کیے جاتے ہیں، یہ لوگوں کو بتایا گیا۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو کر لوگوں کو عارضی اسپتال پہنچایا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ دوسرا پہلگام نہ ہو-اویسی

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
آپریشن سندورکا مقصد صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا
قومی خبریں

آپریشن سندورکا مقصد صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
پاکستان کے خلاف ہندوستان کا آپریشن’سندور‘
قومی خبریں

پاکستان کے خلاف ہندوستان کا آپریشن’سندور‘

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

6 منٹس ago
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

27 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem