• Home
ہفتہ, ستمبر 6, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

گجرات کے ضلع پنچ محل واقع مشہور پاواگڑھ ہِل مندر تقریباً 800 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے، جہاں تیرتھ یاتری یا تو 2000 سیڑھیاں چڑھ کر پہنچتے ہیں، یا پھر کیبل کار یعنی روپ وے استعمال کر کے پہنچتے ہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2025
in قومی خبریں
0
پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

گجرات کے ضلع پنچ محل واقع مشہور پاواگڑھ ہِل مندر میں ہفتہ کے روز اس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو روپ وے کا تار ٹوٹ گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریش دودھات نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور جائے حادثہ پر پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں بچاؤ و راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ جائے وقوع کو محفوظ بنانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ یہ حادثہ نہ صرف ایک قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہے، بلکہ سیاحتی و مذہبی مقامات پر موجود حفاظتی نظام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاواگڑھ ہِل مندر سطح سمندر سے تقریباً 800 میٹر بلندی پر واقع ہے، جہاں ہر روز ہزاروں زائرین پہنچتے ہیں۔ یہاں پہنچنے کے لیے یا تو تقریباً 2000 سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں یا پھر زائرین کیبل کار، یعنی روپ وے کا سہارا لیتے ہیں۔ واقعہ سرزد ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حالانکہ حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سے خراب موسم کے سبب روپ وے عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود ایک کارگو روپ وے، جو سامان اور ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کام کر رہا تھا۔ اس کا تار اچانک ٹوٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یعنی ہلاک شدگان زائرین نہیں، بلکہ مزدور تھے۔ ریاستی وزیر رشی کیش پٹیل نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سبھی 6 مہلوکین مزدور ہیں۔

واضح رہے کہ پاواگڑھ پہاڑ تاریخی چمپانیر سے شروع ہو کر 3 مراحل میں بلندی کی طرف جاتا ہے۔ اس کا پٹھار 1471 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ پہاڑی کی چوٹی پر واقع مندر دیوی کالی کو وقف ہے، جو ریاست بھر میں ایک مشہور مذہبی مقام مانا جاتا ہے۔ یہ مندر ہر سال تقریباً 25 لاکھ سے زائد زائرین کا گواہ بنتا ہے۔ مشکل راستہ کو آسان بنانے کی کوشش میں یہاں روپ وے سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے، اور اس سے زائرین کو بہت سہولت ہوتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکی ٹیرف اور سیلاب کی سنگین صورت حال پر جماعت اسلامی ہند کااظہار تشویش
قومی خبریں

امریکی ٹیرف اور سیلاب کی سنگین صورت حال پر جماعت اسلامی ہند کااظہار تشویش

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2025
پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد

ستمبر 5, 2025
’یو پی آئی‘ سے  اب 24 گھنٹے میں  10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب

دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک
قومی خبریں

دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
Next Post
ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

3 منٹس ago
پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

19 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार