سری نگر:جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ میں آج 24 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ شام 7 بجے تک جو خبریں سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق 58.85 فیصد ووٹنگ کا اندراج ہوا ہے، حالانکہ ووٹنگ کا یہ فیصد ابھی بڑھ سکتا ہے۔ چیف الیکٹورل افسر پی کے پولو نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلہ کے اسمبلی انتخاب میں تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ آج جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کلگام کے ساتھ ساتھ جموں کے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں ووٹنگ ہوئی۔