• Home
منگل, جنوری 6, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home کھیل

سعودی فٹبال کلب الہلال کی جانب سے ایمباپےکو 2700 کروڑ روپے کی پیشکش

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمیں نے اس پیشکش کے بارے میں بات چیت کی اجازت دے دی ہے اور اگر اس معاہدے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اب تک کی سب سے بڑی منتقلی ہوگی۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2023
in کھیل
0
سعودی فٹبال کلب الہلال کی جانب سے ایمباپےکو 2700 کروڑ روپے کی پیشکش

الریاض: سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے فرانسیسی اسٹار فٹبال کھلاڑی کائلان ایمباپے کے لیے 2700 کروڑ روپے کی بولی لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ الہلال نے ایمباپے کو اپنے کلب کا حصہ بنانے کے لیے پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کو 300 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ اس پیشکش کے بعد فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمیں نے انہیں ایمباپے کے ساتھ اس پیشکش کے بارے میں بات چیت کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اگر اس معاہدے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اب تک کی سب سے بڑی منتقلی ہوگی۔

اگر ایمباپے سعودی عرب کے کلب سے کھیلنے کے لئے راضی ہو جاتے ہیں تو فٹبال کی دنیا میں یہ ایک انقلابی قدم ہوگا کیونکہ گزشتہ سال قطر میں منعقد فٹبال کے عالمی کپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور میسی کے بارے میں بھی ایسی ہی باتیں کی جا رہی تھیں۔ پہلے قطر میں عالمی کپ کا انعقاد ہونا اور اب ایمباپے کے تعلق سے یہ پیش کش کئے جانے کا مطلب ہے کہ فٹبال کا رخ یوروپ سے عرب دنیا کی جانب موڑ گیا ہے! ویسے بھی یورپ کے جو بڑے فٹبال کلب ہیں ان پر عرب کے شیخوں کا پیسہ چھایا ہوا ہے اور اگر وہ اپنا ہاتھ کھینچ لیں تو وہاں کے کلبوں کے لئے مشکل ہو جائے گی۔

کائلان ایمباپے ایک طویل عرصے سے اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ تنازعہ میں ہیں۔ اس وجہ سے سال 2024 کے بعد کائلان ایمباپے نے کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں کلب یا تو معاہدے میں توسیع کر سکتا ہے یا موجودہ ٹرانسفر ونڈو میں اسے کسی دوسرے کلب کو فروخت کر سکتا ہے۔

سعودی کلب الہلال کی جانب سے کائلان ایمباپے کے لیے 2700 کروڑ روپے کی بولی لگانے کے بعد انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر کائلان ایمباپے اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں تو اس کے بعد یہ منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔ اسپین کے فٹ ال کلب ریال میڈرڈ نے اس سے قبل گزشتہ سال کائلان ایمباپے کے لیے 1600 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔کائلان ایمباپے سال 2018 سے پیرس سینٹ جرمین کلب کا حصہ ہیں اور  انہیں 1400 کروڑ روپے میں کلب میں شامل کیا گیا تھا۔ سال 2022 میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کائلان ایمباپے نے فرانسیسی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تاہم وہ فائنل میچ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وجے ہزارے ٹرافی کا پہلا دن مکمل طور سے بلے بازوں کے نام رہا
کھیل

وجے ہزارے ٹرافی کا پہلا دن مکمل طور سے بلے بازوں کے نام رہا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 25, 2025
پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن آئی پی ایل کھیلیں گے
کھیل

پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن آئی پی ایل کھیلیں گے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
آئی پی ایل 2026  کے لیے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےدرج کرائے  نام
کھیل

آئی پی ایل 2026 کے لیے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےدرج کرائے نام

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
محمد سراج  ٹیسٹ کے گیندباز نمبرون بنے
کھیل

محمد سراج ٹیسٹ کے گیندباز نمبرون بنے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا  عہدے سے استعفیٰ
کھیل

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا عہدے سے استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز
کھیل

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
Next Post
مذہب تبدیل کر انجو نے نصراللہ سے شادی کر لی

مذہب تبدیل کر انجو نے نصراللہ سے شادی کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے

18 گھنٹے ago
مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!

مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!

19 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem