ہندوستان بھر میں نئے سال 2026 کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی جشن کا آغاز ہو گیا۔ لوگوں نے نئے سال کا استقبال دل کھول کر کیا۔ نئے سال کا جشن منانے اتراکھنڈ کے منالی میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ۔ جہاں بڑے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نئے سال کا جشن منانے کے لیے بنگلورو، کرناٹک کے ایم جی روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
نئے سال کے آغازکے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے شدید سردی کے درمیان بادلوں، گھنی دھند اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ این سی آر میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ دن کے وقت بھی دھند اور بادل نمودار ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ یکم جنوری سے تین جنوری تک موسم صاف رہے گا۔
ہندوستان کی چھ ریاستوں میں شدید سردی کے درمیان بارش ہو سکتی ہے۔ پہاڑی ریاستوں کے لیے برف باری کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوری میں کیرالہ میں گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ یہاں اوسط درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریٹ اور 31ڈگری سینٹیگریٹ کے درمیان رہے گا۔ کیرالہ میں جنوری کے دوران کچھ گرمی اور بارش ہو سکتی ہے۔


















