• Home
جمعہ, جولائی 4, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

    آر جے ڈی کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی کو ایکٹیو ممبر بنا نے کی ہدایت

    این ڈی اےکےپوسٹرپر آر جے ڈی کا طنز

    23 جنوری سےرام مندر عوام کے لیے کھل جائیگا

    رام مندر کی طرح سیتامڑھی میں بنے گا ’ماں سیتا‘ کا عظیم الشان مندر

    عوام پولیس کے پاس جانے سے ڈرتے ہیں:تیجسوی

    حکومت بنی تو بہار کو اسکاٹ لینڈ جیسا بنائیں گے: تیجسوی یادو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

جنم اشٹمی، رام نوامی، جیسے کئی تہواروں کی چھٹیاں ختم کرنے پر بی جے پی چراغ پا ۔ سینئر وزیر اشوک چودھری نے کہا : وزیر اعلیٰ کے علم میں نہیں،بابوئوں کا کام

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2023
in بہار
0
بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

پٹنہ: بہار حکومت نے اب اردو اسکولوں میں یوم جمعہ یعنی جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا ہے، یعنی بہار کے جن علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے، یعنی وہ اکثریت میں ہیں، وہاں اب جمعہ کے دن یعنی ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ بہار شاید ملک کی پہلی ریاست ہوگی جہاں جمعہ کو مسلمانوں کے لیے سرکاری ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس فیصلے میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ یہ حکم صرف اردو اسکولوں یا مکاتب کے لیے نہیں ہے بلکہ مسلم اکثریتی علاقے میں واقع کسی بھی سرکاری اسکول میں اب اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کے لیے اس ضلع کے ڈی ایم کی اجازت لینی ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ڈی ایم رضامندی دیتا ہے تو کسی بھی اسکول میں اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ تعلیم نے 2024 کے لیے سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جس میں محکمہ تعلیم نے 2024 میں عید اور بقرعید کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہلے عید اور بقرعید پر دو دن چھٹی ہوتی تھی۔ 2024 میں، دونوں تہواروں پر اسکول تین دن کے لیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ محرم کو دو دن، شب برات، چہلم اور حضرت محمد صاحب کے یوم ولادت پر ایک ایک دن چھٹی ہوگی۔ حکومت نے جنم اشٹمی، رام نوامی، مہاشیو راتری، راکھی، تیج، جیتیہ جیسے کئی تہواروں پر چھٹیاں ختم کر دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے اس فیصلے نے سرد موسم میں بہار کی سیاست کو گرم کر دیا ہے۔ فیصلے کو لے کر حکومت کی نیتوں پر بڑے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور پوچھا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کا کیا مطلب ہے، جبکہ ملک میں ایسا فیصلہ کہیں نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی نے ناراض ہو کر یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اب نتیش کمار بہار کو اسلامک اسٹیٹ بنانے کا اعلان بھی لگے ہاتھوں کر دیں۔
یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بہار حکومت کے سینئر وزیر اشوک چودھری کو وضاحت دینی پڑی۔ اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے چودھری کا کہنا ہے کہ پرنسپل سکریٹری اور وزیر نے یہ فیصلہ نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ عوامی جذبات سے جڑا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے ہی یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے علم میں آئے گا وہ ضرور مداخلت کریں گے۔ لگتا ہے یہ فیصلہ نیچے کے بابووں کی سطح پر لیا گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی
بہار

پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال
بہار

ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں
بہار

اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا
بہار

حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی
بہار

سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی
بہار

مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
Next Post
مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

2 گھنٹے ago
خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार