• Home
منگل, ستمبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں

وشاکھاپٹنم میئر کے خلاف ووٹنگ سے قبل منفردحکمت عملی

ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی نے اپنے کونسلروں کو سیاسی جوڑ توڑ سے بچانے کے لیے بالترتیب ملائشیا اور سری لنکا روانہ کر دیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 12, 2025
in ریاستی خبریں
0
وشاکھاپٹنم میئر کے خلاف ووٹنگ سے قبل منفردحکمت عملی

 وشاکھاپٹنم:آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میئر جی۔ ہری وینکٹ کماری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی ہے، جس پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس اہم موقع پر ریاست میں ایک منفرد قسم کی سیاسی حکمت عملی سامنے آئی ہے، جسے میڈیا اور عوام ’انٹرنیشنل ریزورٹ پالیٹکس‘ کا نام دے رہے ہیں۔

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) نے اپنے اپنے کونسلروں کو بیرونِ ملک روانہ کر دیا ہے تاکہ وہ ووٹنگ سے قبل کسی سیاسی دباؤ یا مخالف جماعت کے رابطے میں نہ آ سکیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹی ڈی پی نے اپنے تقریباً 26 کونسلروں کو ملائشیا بھیجا ہے، جب کہ وائی ایس آر سی پی نے اپنے 30 سے زائد کونسلروں کو سری لنکا روانہ کیا ہے۔

‘دی انڈین ایکسپریس’ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ڈی پی کی قیادت نے اپنے کونسلروں کو مکمل اعتماد دہانی کے ساتھ کوالالمپور بھیجا ہے اور ان کے تمام سفری اور قیام کے اخراجات پارٹی اٹھا رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنما پَلّا شری نواس راؤ کے مطابق ان کے پاس 65 سے 70 کونسلروں کی حمایت حاصل ہے۔ جب کہ تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے لیے 74 ووٹ درکار ہیں۔

ادھر، وائی ایس آر سی پی نے بھی جوابی حکمت عملی کے تحت اپنے کونسلروں کو پہلے بنگلورو کے قریب ایک ریزورٹ میں ٹھہرایا اور بعد ازاں انہیں سری لنکا روانہ کر دیا۔ ڈپٹی میئر جِیانی شری دھر کے مطابق وہ اس وقت کوچی میں ہیں اور ان کی پارٹی کے کونسلر سری لنکا کے مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں۔

وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن (جی وی ایم سی) میں کل 98 کونسلر ہیں، جن میں سے فی الحال وائی ایس آر سی پی کے پاس 59، ٹی ڈی پی کے پاس 29 اور اس کی اتحادی جن سینا پارٹی (جے ایس پی) کے پاس 3 سیٹیں ہیں۔ دیگر جماعتوں میں بی جے پی، سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم) کے پاس ایک ایک نشست ہے۔

2024 کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ڈی پی نے وشاکھاپٹنم کی تمام 7 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ پارلیمانی انتخابات میں بھی اسے شاندار کامیابی ملی تھی۔ اگر یہ تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو جی وی ایم سی پر بھی ٹی ڈی پی کا مکمل کنٹرول ہو جائے گا۔ریاستی سیاست میں عوامی نمائندوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کا یہ غیر معمولی انداز واضح کرتا ہے کہ بلدیاتی سطح پر بھی سیاسی جنگ کس حد تک پیچیدہ اور بین الاقوامی رخ اختیار کر چکی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل
بہار

راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
پنجاب میں عآپ ایم ایل اے  پولیس حراست سے فرار
ریاستی خبریں

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے پولیس حراست سے فرار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت
بہار

کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
بہار

ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی
بہار

بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس
بہار

ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2025
Next Post
جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

3 گھنٹے ago
پنجاب میں عآپ ایم ایل اے  پولیس حراست سے فرار

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے پولیس حراست سے فرار

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem