نینی تال :اتراکھنڈ میں حال ہی میں نافذ یونیفارم سول کوڈ ( یو سی سی) کے کچھ پرویژن کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ تاہم، ابھی اس معاملے میں سماعت نہیں ہوئی ہے ۔اس معاملے میں تین علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔درخواست گزار، وکیل آرشتی گپتا، بھیم تال کے رہائشی سریش نیگی اور ایک دوسرے فرد کی طرف سے یہ چیلنج پیش کیا گیا ہے ۔ان درخواستوں میں شادی کے اندراج کی ضروریات اور لیو-ان ریلیشن شپ کے ضوابط کو چیلنج کیا گیا ہےاور عدالت سے اسے غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔درخواست گزاروں کی جانب سے یو سی سی کی دفعات 3(سی)، 3 (این)، (iv)، 4(iv)، آٹھ، گیارہ، تیرہ، پچیس (3)،29، 32 (1) اور (دو)، 378، 380(ایک)، 384، 381، 385، 386 اور 387 کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے ۔