غازی آباد: ایک خاتون ای رکشہ ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک پولیس کو اپنی چپل سے پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے غازی آباد کا بتایا جا رہا ہے۔ویڈیو کلپ میں دکھایا گیاہے کہ خاتون لوگوں کے ہجوم کے سامنے پولیس سب انسپکٹرکو اپنی چپل سے پیٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس نے خاتون کو اپنا ای رکشہ ہٹانے کو کہا کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔تاہم وہ غصے میں آگئی اور اپنی چپل سے پولیس ملازم کو مارنے لگی۔ وہ چیخ رہی تھی دھکا دے رہی تھی اور پولیس والے کو مار رہی تھی۔پولیس ملازم نے جواباً اپنا دفاع کرنے کے لیے ہاتھ اٹھایا اور آخر میں اسے دور جاتے دکھایا گیا ۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس ملازم نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس واقعہ کی اطلاع اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں دی گئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتارکر لیا۔