• Home
منگل, ستمبر 22, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

ماہانہ پریس کانفرنس میں قومی وقار کی توہین بل 2026 پر نظرثانی کا مطالبہ اور تعلیمی اصلاحات کے اقدامات پر زور

by Qaumi Tanzeem
اگست 6, 2026
in قومی خبریں
0
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سینئر رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے قومی وقار کی توہین (ترمیمی) بل، 2026 کی منظوری، ملک میں جامع تعلیمی اصلاحات کی ضرورت اور مختلف ریاستوں میں سیلاب کی سنگین صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے وندے ماترم سے متعلق قومی وقار کی توہین (ترمیمی) بل، 2026 کی منظوری پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے آئینی اداروں اور قومی وقار کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے، تاہم یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ وندے ماترم کے وہ اشعار اسلام کے عقیدۂ توحید سے مطابقت نہیں رکھتے ، جن میں وطن کو ایک معبود کی صورت میں پیش کیا گیا ہے اور اسے بعض دیویوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعتراض نہ تو نیا ہے اور نہ ہی فرقہ وارانہ ہے بلکہ ہندوستان کے جمہوری اور آئینی نظام میں اس حقیقت کو پہلے ہی تسلیم کیا جا چکا ہے۔

ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ نہایت تشویشناک ہے کہ پارلیمنٹ نے ایسا قانون منظور کیا ہے جو براہ راست مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو متاثر کر سکتا ہے اوران میں کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس بل میں وندے ماترم گانے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا، لیکن اس کے خلاف کسی بھی ایسے عمل کو جرم قرار دیا گیا ہے جسے ’ توہین ‘ یا ’بے ادبی‘ سمجھا جائے۔ اس قانون میں استعمال کی گئیں مبہم اصطلاحات قانون کے غلط استعمال کا سنگین خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ ملک معتصم خاں نے سپریم کورٹ کے تاریخی بجوئے ایمانوئیل (Bijoe Emmanuel) فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر قومی ترانے یا نغمے میں شریک نہ ہو تو آئین میں دئے گئے حقوق کے تحت اسے یہ حق حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کا پیمانہ کسی مخصوص گیت، نعرے یا علامتی عمل میں شرکت نہیں ہو سکتا۔ جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس قانون پر نظرثانی کی جائے اور اس میں واضح حفاظتی دفعات شامل کی جائیں تاکہ قومی علامات کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے آئین میں دی گئی ضمانت کی بنیاد پر حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

تعلیم کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیٹ تنازع کے بعد مرکزی وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ عوام کی ناراضگی کی شدت کی عکاسی کرتا ہے، لیکن صرف ایک فرد کی تبدیلی سے برسوں کی خرابیوں کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے حالیہ نیتی آیوگ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں تقریباً 94 ہزار سرکاری اسکول بند ہو چکے ہیں، یعنی اوسطاً ہر روز تقریباً 25 اسکول بند ہوئے ہیں جو تعلیمی عدم مساوات میں اضافے اور سرکاری نظام تعلیم کے مسلسل زوال کی نشاندہی کرتا ہے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کا بند ہونا، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کی گرانٹس میں کمی، تعلیم کی نجکاری ، اقلیتی تعلیم اور اسکالرشپ کے بجٹ میں مسلسل کٹوتیاں ، تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہندوستان کے نظامِ تعلیم کی سمت اور اس کی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی پالیسیوں پر مشاورتی عمل کے ذریعے نظرثانی کی جائے، تعلیم پر سرکاری اخراجات کو بڑھا کر کم از کم جی ڈی پی کے 6 فیصد تک پہنچایا جائے، اسکالرشپ اور تعلیمی اسکیمیں بحال کی جائیں، سرکاری اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو مضبوط بنایا جائے، تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک کو یقینی بنایا جائے، امتحانی اور داخلہ نظام میں اصلاحات کی جائیں، تعلیم کو روزگار اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے، اداروں کی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے، آئینی اقدار، سماجی ہم آہنگی اور ہندوستان کی تکثیری وراثت کی بنیاد پر نظام تعلیم تیار کیا جائے۔

سیلاب کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے آسام سمیت ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً اڈیشہ، گجرات اور کیرالا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال آنے والی ان آفات کا مقابلہ صرف امدادی سرگرمیوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ آفات سے بچاؤ اور پیشگی تیاری پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امدادی کارروائیاں اور انسانی مدد نہایت ضروری ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر دریاؤں کا انتظام، آبی ذخائر اور دلدلی علاقوں کا تحفظ، نکاسیٔ آب کا بہتر نظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور خطرے سے دوچار آبادیوں کی منصوبہ بند بازآبادکاری جیسے دیرپا اقدامات کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی ہند کے رضاکاروں اور دیگر تنظیموں کی امدادی خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی حکومتوں، رفاہی اداروں، کارپوریٹ اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ افراد کی فراخ دلانہ مدد کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کا مسودہ تیار
قومی خبریں

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے سابق جج آر سی چوہان کا استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2026
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

جموئی کی وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی کا تلخ سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا
قومی خبریں

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا
قومی خبریں

کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس
قومی خبریں

دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی اہم شخصیات کو پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
Next Post
عتیق احمد کے  بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کا مسودہ تیار

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے سابق جج آر سی چوہان کا استعفیٰ

6 گھنٹے ago
بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem