• Home
بدھ, اگست 26, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں  دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

اتر پردیش میں آندھی، بارش اور ژالہ باری نے مچائی تباہی

گندم کی کھڑی فصل کھیت میں ہی بچھ گئی، جبکہ پکی ہوئی سرسوں کی فصل برباد ہو گئی۔ آلو کی فصل بھی متاثر ہوئی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 21, 2026
in اتر پردیش
0
ممبئی میں طوفان اور تیزبارش کے نتیجے میں چار ہلاک،69 زخمی

اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد اضلاع میں آندھی، طوفان، تیز بارش اور ژالہ باری نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ حالانکہ بارش کی وجہ سے درجۂ حرارت میں کمی ضرور ہوئی ہے اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے، لیکن خراب موسم نے نقصان بھی بہت پہنچایا ہے۔ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ گندم کی کھڑی فصل کھیت میں ہی بچھ گئی، جبکہ پکی ہوئی سرسوں کی فصل برباد ہو گئی۔ آلو کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے۔ یہ حالات دیکھ کر کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھا گئی ہے۔

جمعہ کے روز لکھنؤ، للت پور، ایودھیا، بارابنکی، سیتاپور، گونڈا، شراوستی، بہرائچ، بلرام پور، سلطان پور، رائے بریلی، امبیڈکر نگر سمیت کئی اضلاع میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ سیتاپور، بارابنکی، گونڈا، ایودھیا اور للت پور میں تو اس قدر تیزی سے ژالہ باری ہوئی کہ کھیت سفید چادر کی طرح دکھائی دینے لگے۔ للت پور میں اولوں کی چادر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ جھانسی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، اناؤ، قنوج، سدھارتھ نگر، مظفر نگر، میرٹھ اور مرادآباد میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ سدھارتھ نگر میں سب سے زیادہ 39.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اودھ علاقہ خراب موسم کے سبب سب سے زیادہ متاثر رہا۔ بہرائچ میں منو (30)، شراوستی میں انیردھ (55)، بلرام پور میں تیرتھ ورما (30) اور بارابنکی میں مشتاق (42) کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔ مرزا پور میں ہری شنکر (70)، جونپور میں اجیت چوہان (17)، امروہہ اور پریاگ راج میں 2-2 کسانوں کی جان گئی۔ اسی طرح جھانسی کے ببینا میں ایک فیکٹری پر بجلی گرنے سے ہوئے دھماکہ میں ایک ملازم کی موت ہو گئی۔

تیز ہواؤں اور بارش نے فصلوں کی ایسی تباہی کر دی کہ کسان اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ کئی علاقوں میں کھیتوں میں لگی گندم کی فصل پوری طرح بچھ گئی اور سرسوں کی پکی فصل بھی گر گئی۔ علی گنج میں تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچا۔ مین پوری اور دیگر اضلاع میں آلو کی کھدائی رک گئی، اور اب کھیتوں میں رکھے آلو خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو سخت ہدایات دی ہیں کہ ضلع مجسٹریٹ میدان میں اتریں، فصلوں کے نقصان کا فوری اندازہ لگائیں اور معاوضے کا عمل شفاف طریقے سے شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور راحت کی رقم جلد از جلد ان کے کھاتوں میں پہنچائی جائے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عتیق احمد کے  بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت
اتر پردیش

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت

by Qaumi Tanzeem
اگست 6, 2026
پرتاپ گڑھ میں 100 سال قدیم مکان منہدم، ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت
اتر پردیش

پرتاپ گڑھ میں 100 سال قدیم مکان منہدم، ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
اگست 6, 2026
میرٹھ طالبہ قتل معاملہ: متاثرہ خاندان سے اکھلیش یادوکی ملاقات
اتر پردیش

میرٹھ طالبہ قتل معاملہ: متاثرہ خاندان سے اکھلیش یادوکی ملاقات

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2026
جلال آباد اب پرشورام پوریکا نام سے جانا جائیگا
اتر پردیش

جلال آباد اب پرشورام پوریکا نام سے جانا جائیگا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2026
او پی راج بھر اور سنجے نشاد کو اپنی- اپنی پارٹی کو ایس پی میں ضم کرنے کی کھلی پیشکش
اتر پردیش

او پی راج بھر اور سنجے نشاد کو اپنی- اپنی پارٹی کو ایس پی میں ضم کرنے کی کھلی پیشکش

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2026
راج بھر کے دعوے پر شیوپال یادو کا جوابی حملہ
اتر پردیش

راج بھر کے دعوے پر شیوپال یادو کا جوابی حملہ

by Qaumi Tanzeem
جون 18, 2026
Next Post
میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری

اسمبلی اور ضمنی انتخابات کے پیش نظر تمام پولنگ مراکز کے لیے سخت ہدایات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

افضال انصاری کوگینگسٹر ایکٹ کے تحت ملی سزامنسوخ ہو گئی

الٰہ آباد ہائی کورٹ میں اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

2 دن ago
مراٹھی زبان کے ٹیسٹ میں بے ضابطگی سے  ڈرائیورناراض

مراٹھی زبان کے ٹیسٹ میں بے ضابطگی سے ڈرائیورناراض

2 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem