• Home
منگل, جون 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دینی مدارس کا کردار اور ان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ۔مولانا محمود اسعد مدنی

دینی مدارس کے خلاف معاندانہ رویے کے تناظر میں جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر میں ’تحفظ مدارس کانفرنس‘ منعقد

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2024
in قومی خبریں
0
دینی مدارس کا کردار اور ان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ۔مولانا محمود اسعد مدنی

نئی دہلی: دینی مدارس کے خلاف سرکاری اداروں کے معاندانہ رویے اور اقدامات کے تناظر میں آج جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں ’تحفظ مدارس کانفرنس‘ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے کی۔ کانفرنس میں دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہر علوم سمیت اترپردیش، اشرف المدارس ہردوئی کے سبھی اہم اداروں کے مہتمم و ذمہ دار حضرات شریک ہوئے۔اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ دینی مدارس کا کردار اور ان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ آج برصغیر میں جو مساجد آباد ہیں اور دینی تشخصات زندہ ہیں ان کے پیچھے مدارس کی محنت کارفرما ہے۔ درحقیقت ہمارے اکابر کی دور رس قیادت نے مدارس کا جو مستحکم نظام قائم کیا تھا، اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ ایسی عظیم نعمت کے تحفظ کی ہر ممکن جدوجہد اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ آج مختلف سطحوں پر جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اس کے ازالے کے لیے ہمیں طویل مدتی پالیسی بنانی ہوگی اور ٹھوس و مستحکم اقدامات کرنے ہوں گے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے ادارے کو بند کرنے یا اس کی نوعیت کو تبدیل کرنے پر پوری طاقت صرف کی جا رہی ہے، لیکن ہم ایسا کوئی نظام قبول نہیں کریں گے، تاہم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ایسا نظام قائم کیا جائے گا کہ جس کے تحت ہماری دینی تعلیم متاثر نہ ہو اور عصری تعلیم کے تقاضے بھی پورے ہوں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے اکابر نے اہل مدارس کو سرکاری امداد نہ لینے سے متعلق جو مشورہ دیا تھا، اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے، اس لیے ہمیں سرکاری امداد سے بہر صورت اجتناب کرنا ہے۔ مولانا مدنی نے آئی سی ایس ای کی طر ح ایک آزاد تعلیمی بورڈ قائم کرنے کی بھی وکالت کی اور کہا کہ اگر ایسا نظام بن جائے تو تعلیمی میدان میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے ذمہ داران مدارس کو مشورہ دیا کہ حساب و کتاب کو ہر حال میں درست رکھیں نیز قلیل مدتی پلان کے تحت مدارس کے ساتھ پرائمری اسکول کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے جمعیۃ علماء ہند کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ نے ہر موقع پر ملت کی رہنمائی کی ہے، اس لیے دارالعلوم دیوبند کے اشتراک سے اگر مدارس کے لیے کوئی لائحہ عمل بنایا جائے تو یہ ایک بہترین قدم ہوگا۔دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نے کہا کہ مدارس و مکاتب اسلام کے چراغ ہیں، ان کی وجہ سے ہم سب ایمان والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد مدارس کو کبھی بھی سرکاری امداد نہیں لینی چاہیے، کیونکہ اس سے بہت بڑا نقصان ہوگا۔ تاہم بورڈ کے مدرسوں کی بقا بھی اہم ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے رکن شوری مولانا رحمت اللہ میر کشمیری نے کہا کہ ہمیں اپنے اکابر بالخصوص مولانا قاسم نانوتویؒ اور حضرت شیخ الہندؒ کے کردار کو سامنے رکھنا چاہیے۔ حضرت شیخ الہندؒ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی، اس سے ہمیں نصیحت ملتی ہے کہ ہمارے اکابر جدید تعلیم کو فروغ دیتے تھے۔
نائب امیر الہند مولانا مفتی سلمان منصورپوری نے کہا کہ اگر مدارس کا سلسلہ جاری رہے گا تو دین کا سلسلہ جاری رہے گا ورنہ دین کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ کھڑی ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند حکومت کی طرف سے کی جا رہی منفی کارروائیوں کا پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہے۔ تاہم دینی مدارس کے وفاق اور رابطہ مدارس کے اشتراک سے ایک ٹھوس لائحہ عمل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا سید مفتی محمد صالح امین عام مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور نے مدارس سے متعلق کارروائیوں پر نگاہ رکھنے کے لیے ایک مستقل ذیلی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔ ان کے علاوہ مولانا نیاز احمد فاروقی، مولانا افضال الرحمن شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی، مولانا شاہ عبدالرحیم مہتمم مدرسہ ریاض العلوم گرینی جونپور، مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیۃ علماء یوپی، مولانا اسجد قاسمی ندوی مرادآباد، مولانا امین الحق اسامہ کانپور، مولانا عبدالقدیم، مولانا حمزہ نائب مہتمم جامع مسجد امروہہ، مفتی جمیل الرحمن پرتاپ گڑھ، مولانا امین الحق عبداللہ کانپور سمیت کئی اہم شخصیات نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں نظامت کی ذمہ داری ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے ادا کی۔ ان تمام مشوروں کی روشنی میں ایک اہم تجویز منظور ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ تحفظ مدارس کا یہ اجلاس سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کے معاندانہ رویے اور اصلاح کے بجائے فساد کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے ملک کی تعمیر و ترقی اور نیک نامی کے لیے نقصاندہ تصور کرتا ہے۔ بالخصوص آسام کے وزیر اعلیٰ اور این سی پی سی آر کے چیئرمین نے جس طرح مدارس اور ان سے وابستہ شخصیات کے خلاف معاندانہ اور منفی رویہ اختیار کیا ہے اور پہ درپہ اپنے بیانات کے ذریعہ ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ بالخصوص کسی ا دارے کی انفرادی انتظامی خامیوں کے نام پر سبھی دینی مدارس کو بدنام کرنے کی روش سے ان کو باز آنا چاہیے۔
تجویز میں مزید کہا گیا کہ آزاد (پرائیویٹ) مدارس آر ٹی ای ایکٹ کی شق (5) کے تحت مستثنیٰ ہیں۔ لیکن جس طرح اس ملک میں آزاد دینی مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی تعلیمی حیثیت و اہمیت پر تنقید جا رہی ہے، اس کے مدنظر لانگ ٹرم میں اس کے اثرات مرتب ہونے کا غالب گمان ہے۔ اس کے مدنظر درج ذیل امور پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
1. 6 تا 14 سال کے بچوں کے لیے بنیادی عصری تعلیم کی فراہمی کی حتی الوسع کوشش کرنی ہوگی تاکہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے حق سے بھی فیضیاب ہوسکیں۔ 2. این سی پی سی آر نے 18 سال تک کے بچوں کے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے لیے ریگولیٹری (رہنما) خطوط تیار کیے ہیں۔ اہل مدارس ان پر عمل پیرا ہونے کی حتی الوسع کوشش کریں۔ 3. ملکیت کے کاغذات اور تعمیری نقشے کی منظوری بالخصوص ملکیت کا مکمل ثبوت، رجسٹری، نوٹری، وقف نامہ، رجسٹری ذاتی ملکیت یا ادارہ کی ملکیت، رجسٹری مع داخل خارج، بلڈنگ کا منظور کردہ نقشہ، پینے کا پانی، بجلی کی سپلائی، فائرفائٹنگ کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ سے اجازت وغیرہ کی اپڈیٹ کاپیاں اپنے ساتھ رکھی جائیں۔ 4. ٹرسٹ یا سوسائٹی کے تحت ادارہ کے نظام کو چلایا جائے۔تجویز میں حساب میں شفافیت کے لیے آڈٹ کرنے کی بھی ترغیب دی گئی، نیز مشورہ دیا گیا کہ مدارس کے آزاد کردار کی بقاء کے لیے سرکاری امداد سے ہر سطح پر اجتناب کیا جائے۔
اس موقع پر آئی سی ایس ای بورڈ کے طرز پرایک آزاد بورڈ کے قیام کے طریقہ عمل کا جائزہ لینے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں (1) پروفیسر فرقان قمر، (2) مولانا کلیم اللہ قاسمی، (3) پروفیسر نعمان شاہ جہاںپوری کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ یہ تینوں حضرات باہمی مشورے سے مزید دو نام شامل کرنے کے مجاز ہوں گے اورایک مہینہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ نیز دینی مدارس کے سلسلے میں ایک مستقل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جن میں مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند بطور کنوینر اور مولانا قاری شوکت علی، پروفیسر نعمان شاہ جہانپوری، مولانا کلیم اللہ قاسمی، حافظ قاسم باغپت، قاری نواب غازی آباد شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر میٹنگ کرے گی اور حسب مشورہ بطور رکن مزید دو تین ناموں کا اضافہ کرنے کی مجاز ہوگی۔
(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان
قومی خبریں

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
لکھنؤ  واقع کوچنگ سنٹر میں آتش زدگی کےشکار افراد کے لئے  امدادی رقم کا اعلان
قومی خبریں

لکھنؤ واقع کوچنگ سنٹر میں آتش زدگی کےشکار افراد کے لئے امدادی رقم کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو روکا گیا
قومی خبریں

برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو روکا گیا

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2026
ہندوستانی پرچم والے خام تیل کے ٹینکروں نے آبنائے ہرمز کو بحفاظت پار کر لیا
قومی خبریں

ہندوستانی پرچم والے خام تیل کے ٹینکروں نے آبنائے ہرمز کو بحفاظت پار کر لیا

by Qaumi Tanzeem
جون 21, 2026
تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم
قومی خبریں

تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم

by Qaumi Tanzeem
جون 21, 2026
راجستھان میں مساجد کا انہدام مذہبی آزادی اور حق عبادت پر کاری ضرب: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

راجستھان میں مساجد کا انہدام مذہبی آزادی اور حق عبادت پر کاری ضرب: جمعیۃ علماء ہند

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2026
Next Post
مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

15 گھنٹے ago
مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف

مغربی بنگال میں اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی تخفیف

15 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem