نئی دہلی۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ احمدآباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے وقت نکال لیا مگر اب تک تشدد زدہ منی نہیں گئے ہیں۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رامیش نے کہاکہ وزیراعظم کی ترجیحات واضح ہیں۔
ایکس پر کئے گئے پوسٹ میں رمیش نے کہاکہ ”وزیراعظم کو احمد آباد کے اسٹڈیم میں آنے کا وقت مل گیا ‘ جس کا نام انہو ں نے اپنے نام پر رکھ لیاہے۔ وہ راجستھان او رتلنگانہ میں کانگریس کوبدنام کرنے اورگالی گلوج کرنے کے لئے جاتے ہیں مگرآج تک منی پور کا دورہ کرنا ضروری نہیں سمجھاجو اب بھی تکلیف میں ہے۔جے رام رمیش نے کہا کہ ان کی ترجیحات واضح ہیں۔ کانگریس وزیراعظم اور بی جے پی کو شمال مشرقی ریاست کے حالات کے لئے نشانہ بنارہی ہے جہاں مئی سے تشدد جاری ہے۔