• Home
ہفتہ, دسمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ہندوستانی سفیرحج انتظامات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں

رواں سال کووڈ وبائی مرض کے بعد پہلی بارحج اپنی سابقہ شکل میں ہو رہا ہے ، جس میں تقریباً 175,000 ہندوستانی عازمین کی شرکت کی توقع ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 9, 2023
in قومی خبریں
0
ہندوستانی سفیرحج انتظامات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں

جدہ(یو این آئی) رواں سال کووڈ وبائی مرض کے بعد پہلی بارحج اپنی سابقہ شکل میں ہو رہا ہے ، جس میں تقریباً 175,000 ہندوستانی عازمین کی شرکت کی توقع ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا تقریباً 140,000 عازمین کو سرکاری کوٹے سے بھیجے گی جو حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ ہے اور ہندوستانی سفیر حج انتظامات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ اطلاع ہندوستانی قونصلیٹ جنرل جدہ نے دی ہے ۔ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے مدینہ اور مکہ کے دورے سے ظاہر ہواہے۔ مدینہ منورہ میں حج آپریشن شروع ہوئے تو سفیر ڈاکٹر خان نے مدینہ ایئرپورٹ پر عازمین کا استقبال کیا۔ سعودی عرب میں 50000 سے زیادہ حاجیوں کی آمد کے بعد انہوں نے مکہ اور مدینہ میں ہندوستانی مشن کی طرف سے حاجیوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے زائرین کی رہائش، طبی انتظامات کا جائزہ لیا، ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور رضاکاروں، طبی عملے اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایاکہ مدینہ اور مکہ کے زائرین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سفیر ڈاکٹر خان نے حکام کو ہدایت کی کہ عازمین حج کو درپیش کسی بھی شکایت اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے حاجیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی بے بنیاد افواہوں پر دھیان نہ دیں اور تمام حجاج کے آرام سے قیام کو یقینی بنانے کے مشن کے عزم کا اعادہ کیا۔مکہ مکرمہ میں حج مشن نے 40 بستروں، 30 بستروں اور 20 بستروں کی گنجائش کے ساتھ 3 ہسپتال قائم کیے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے کے لیے ، مشن نے برانچ آفس کے ساتھ ساتھ تقریباً 17 ڈسپنسریاں بھی کھولی ہیں۔ سفیر ڈاکٹر خان نے انتظامات کا جائزہ لیا اور حاجیوں، رضاکاروں، طبی عملے اور اہلکاروں سے بات چیت کی۔انہوں نے انڈین مشن کی طرف سے عازمین کے لیے فراہم کی جانے والی ٹرانسپورٹ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ مکہ میں حجاج کرام کو مسجد حرام کی زیارت کے لیے 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے ۔ اس سال مشن نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ خصوصی اضافی خدمات کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ منیٰ، عرفات اور ہوائی اڈے تک ٹرانسپورٹ خدمات بہترین معیار کی ہوں۔ واضح رہے کہ حج مینجمنٹ ہندوستان سے باہر حکومت ہند کا سب سے وسیع لاجسٹک آپریشن ہے ۔ ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل جدہ کے تحت ہندوستانی حج مشن اس کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہندوستان کا حج مشن ہندوستانی عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے ۔اس سال حج کی خصوصیت محرم کے بغیر خواتین عازمین حج ہیں۔ اس مرتبہ تقریباً 4000 خواتین عازمین حج ادا کر رہی ہیں۔ ہندوستان کے حج مشن نے ان کی آسان آمدورفت اور رہائش کی سہولت کے لیے علیحدہ عمارتیں، الگ شاخیں اور بس اسٹاپ مقرر کیے ہیں۔اس سال 47000 سے زائد عازمین حج کی عمریں 60 سال یا اس سے زیادہ ہیں۔ حج مشن نے ان کے لیے خصوصی طبی دیکھ بھال، وہیل چیئر کی سہولیات اور ان کی مدد کے لیے رضاکاروں کے استعمال کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ تضادکا شکار
قومی خبریں

آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور
قومی خبریں

2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی نےلوک سبھا میں فضائی آلودگی کا معاملہ اٹھایا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد
قومی خبریں

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کو کیا مزید ’محفوظ‘

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار
قومی خبریں

دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
Next Post
 ابھی راحت کی امیدنہیں ,راجدھانی پٹنہ سمیت پورابہار شدید گرمی کی زدمیں

 ابھی راحت کی امیدنہیں ,راجدھانی پٹنہ سمیت پورابہار شدید گرمی کی زدمیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ تضادکا شکار

آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

41 منٹس ago
2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem