• Home
بدھ, مارچ 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سےمسجد سنہری باغ کی موجودہ حالت برقرار رکھنے کا حکم

جسٹس پرتیک جالان کی بنچ نے وقف بورڈ کی عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی اور کہا کہ تب تک مسجد کی موجودہ حالت کو برقرار رکھا جائے۔ یعنی اس میں کسی طرح کی توڑ پھوڑ یا دیگر کارروائی انتظامیہ کی جانب سے نہ کی جائے۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 8, 2023
in قومی خبریں
0
دہلی ہائی کورٹ کی جانب سےمسجد سنہری باغ کی موجودہ حالت برقرار رکھنے کا حکم

دہلی ہائی کورٹ نے سنہری باغ روڈ چوراہے پر موجود قدیم مسجد سنہری باغ کے تعلق سے ایک اہم حکم صادر کیا ہے۔ دہلی وقف بورڈ کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے این ڈی ایم سی اور پولیس سے ان کا رخ واضح کرنے کو کہا ہے اور ساتھ ہی سبھی فریقین سے 12 جولائی کو مسجد سنہری باغ کا جوائنٹ سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جسٹس پرتیک جالان کی بنچ نے وقف بورڈ کی عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی اور کہا کہ تب تک مسجد کی موجودہ حالت کو برقرار رکھا جائے۔ یعنی اس میں کسی طرح کی توڑ پھوڑ یا دیگر کارروائی انتظامیہ کی جانب سے نہ کی جائے۔

دراصل گزشتہ دنوں مسجد سنہری باغ کا ایک سروے این ڈی ایم سی اور کچھ دیگر اتھارٹی کے ذریعہ کرایا گیا تھا۔ اس کی خبر وقف بورڈ کو نہیں تھی، اور جب سروے کی خبر عام ہوئی تو مسجد پر انہدامی کارروائی کا اندیشہ ظاہر کیا جانے لگا۔ بعد ازاں وقف بورڈ نے عدالت میں عرضی داخل کر مطالبہ کیا کہ مسجد کو کوئی نقصان پہنچانے سے این ڈی ایم سی کو روکا جائے۔ بورڈ نے کہا کہ اس معاملے کو دونوں فریقین کے ساتھ عملی طور پر نمٹایا جانا چاہیے۔ جج نے اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ضمیر کو اطمینان چاہیے کہ سبھی مذہبی ڈھانچوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور مذہبی ڈھانچوں پر پالیسی یکساں طور پر نافذ کی جاتی ہے۔

دہلی وقف بورڈ کی طرف سے پیش وکیل وجیہہ شفیق نے کہا کہ افسران نے ٹریفک پولیس کے ایک خط کی بنیاد پر ان کی موجودگی کے بغیر ہی علاقہ کا سروے کیا گیا۔اس میں این ڈی ایم سی کو انتہائی قدیم مسجد کی جگہ پر سنہری باغ چوراہے کو پھر سے ڈیزائن کرنے سے متعلق جانچ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ وکیل نے جج کے سامنے یہ بھی کہا کہ بدنیتی اور منمانے طریقے سے مسجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

جج پرتیک جالان نے اس عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کیا اور کہا کہ مسجد کو آئندہ سماعت تک کوئی نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔ عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ’’سبھی فریقین کو 12 جولائی 2023 کو دوپہر 3 بجے ایک جوائنٹ سروے کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور ضرورت کے مطابق آگے کا سروے طے کر سکتے ہیں۔ این ڈی ایم سی کسی دیگر اتھارٹی کو سروے کا نوٹس دینے کے لیے آزاد ہے۔‘‘ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’مدعا علیہ دو ہفتہ میں عرضی پر جواب اور ضروری ریکارڈ داخل کریں گے۔ جوائنٹ سروے کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

جمعہ کے روز ہوئی اس سماعت میں این ڈی ایم سی کے وکیل نے کہا کہ مستقبل قریب میں مسجد کے انہدام سے متعلق جو اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ عدالت نے اس رخ کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے این ڈی ایم سی سے کسی بھی کارروائی کی حالت میں رابطہ کرنے کو کہا۔ اس درمیان عرضی دہندہ کے وکیل وجیہہ شفیق نے یہ بھی واضح کیا کہ مسجد سنہری باغ کی وجہ سے علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ نہیں تھا، اور سروے کی جانکاری وقف بورڈ کو وقت پر حاصل نہیں ہوئی تھی۔ جب تک بورڈ کے افسران موقع پر پہنچے، مبینہ جوائنٹ سروے کا عمل ختم ہو چکا تھا۔ حالانکہ مسجد کے امام سے یہ پتہ چلا ہے کہ کچھ افسران نے مسجد کا جائزہ لیا اور کوئی مناسب طریقہ اختیار کرنے کی جگہ اسے منہدم کرنے جا رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی  ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو
قومی خبریں

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو

by Qaumi Tanzeem
مارچ 11, 2026
اوم برلا دوبارہ لوک سبھا کے اسپیکرکاعہدہ سنبھالا
قومی خبریں

لوک سبھا میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش

by Qaumi Tanzeem
مارچ 10, 2026
کانگریس کے انوراگ شرما بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب
قومی خبریں

کانگریس کے انوراگ شرما بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب

by Qaumi Tanzeem
مارچ 10, 2026
ہندوستان میں شیعہ  عید کے دن نئے کپڑے نہیں پہنیں گے
قومی خبریں

ہندوستان میں شیعہ عید کے دن نئے کپڑے نہیں پہنیں گے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 9, 2026
شرجیل امام کودہلی ہائی کورٹ سے ضمانت سے حاصل
قومی خبریں

شرجیل امام کی10 دنوں کے لیے عبوری ضمانت منظور

by Qaumi Tanzeem
مارچ 9, 2026
ڈالر کے مقابلےروپیہ اب تک کی سب سے نچلی سطح 85.73 پر پہنچا
قومی خبریں

روپیہ کی قدر میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 9, 2026
Next Post
 کیوں آپ کی اسمبلی کی رکنیت رد نہ کی جائے!

 کیوں آپ کی اسمبلی کی رکنیت رد نہ کی جائے!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں پھر اضافہ

جھانسی میں ٹرک سے تقریباً 524 ایل پی جی سلنڈر غائب

9 گھنٹے ago
وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی  ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem