نئی دہلی :وزیراعظم نریندرمودی نے اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں دھنسی ہوئی سرنگ میں پھنسے ہوئے41ورکروں کے لیے انجام دی جارہی امدادی اور بچاوکارروائیوں معلومات حاصل کی۔ فون پروزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے سرنگ میں پھنسے ہوئےورکروں اور ساتھ ساتھ بچاوکارروائی میں شامل افراد کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایات دیں۔ اِس دوران سلکیاریہ میںامدادی اوربچاوکارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ 41 ورکروں کو بچانے کیلئےماہرین کو کام پر لگایا گیا ہے اور انھوں نے ملبے کے ذریعے ہاتھ سے ڈریلنگ شروعکردی ہے، جبکہ آگر مشین کا استعمال ٹنل میں پائپس کو سیدھے پہنچانے کیلئے گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھدھامی جائے حادثہ پر پہنچے اور انھوں نے بچاوارروائی کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھامی نے کہا کہ سبھی انجینئر، ماہرین اور دیگر افراد پھنسےہوئے ورکروں کو بچانے میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اِس امیدکا اظہار کیا کہ بچاو کارروائی جلد ہی مکمل کرلی گی۔